Tag: ویرات کوہلی

  • کوہلی کی شاندار سنچری،جنوبی افریقہ کو شکست

    کوہلی کی شاندار سنچری،جنوبی افریقہ کو شکست

    بھارت اور جنوبی افریقا کے مابین گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

    کپتان ویرات کوہلی نے سنچری اسکور کی جبکہ ہوم سائیڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے کپتان ڈوپلیسی کے 120 رنز کی مدد سے8وکٹ پر 269رنز اسکور کیے۔

    بھارت نے ہدف4 وکٹ پر 46ویں اوور میں حاصل کرلیا،کپتان کوہلی 112رنز بنا کر نمایاں رہےجبکہ اجنکیا رہانے نے 79 رنز اسکور کیے۔

    اس سے قبل پروٹیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ،پروٹیز کی جانب سے کپتان فاف ڈوپلیسی کے علاوہ پروٹیز کا کوئی بیٹسمین بھارتی بولرز کے سامنے نمایاں اسکور نہ کرسکا جبکہ بھارتی بولرز کی جانب سے یوزویندر چاہل نے 2 اور کلدیپ یادوو نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    دونوں ٹیموں نے درمیان 6 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ سنچورین میں 4 فروری کو کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

  • بابر اعظم ٹی ٹونٹی کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے

    بابر اعظم ٹی ٹونٹی کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کے بابر اعظم بلے بازوں میں پہلے نمبر پر آگئے۔

    پاکستان نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دی جس کے بعد قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

    آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ بھی جاری کردی ہے جس کےمطابق بلے بازوں میں بابراعظم 786 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر ہیں جب کہ آسٹریلیا کے ایرن فنچ دوسرے اور بھارت کے ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔

    بابر اعظم کے علاوہ پاکستان کا کوئی بلے باز ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

    بولرز کی رینکنگ

    آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کے بولروں کی فہرست بھی جاری کی ہے جس میں آسٹریلیا کے مچل سنٹنر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ افغانستان کے راشد خان دوسرے اور بھارت کے بھومرا تیسر نمبر پر موجود ہیں۔

    بولروں کی فہرست میں قومی ٹیم کے عماد وسیم کا ساتواں اور شاداب خان کا چودواں نمبر ہے۔

    آل راؤنڈرز کی رینکنگ

    ٹی ٹوئنٹی کے آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے جب کہ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں۔

    آل راؤنڈرز کی فہرست میں قومی ٹیم کے شعیب ملک 12 اور محمد حفیظ 15 نمبر پر موجود ہیں۔

  • تیسرا ٹیسٹ،بھارتی بیٹنگ لائن تباہ،187پر تمام ٹیم ڈھیر

    تیسرا ٹیسٹ،بھارتی بیٹنگ لائن تباہ،187پر تمام ٹیم ڈھیر

    جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقہ کے مضبوط فاسٹ باؤلنگ اٹیک کے سامنے بھارت کے بلے بازوں نے ایک مرتبہ پھر گھٹنے ٹیک دیئے، بھارتی ٹیم تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 187 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کپتان ویرات کوہلی اور چیتشور پوجارا کے سوا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک پروٹیز باؤلرز کے وار سے خود کو نہ بچا سکا، کوہلی اور پوجارا نے نصف سنچریاں سکور کر کے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، کوہلی 54 اور پوجارا 50 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، کاگیسوربادا نے 3، مورنے مورکل، ورنن فلینڈر اور پہلک وایو نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں جنوبی افریقہ نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 6 رنز بنا لئے تھے اور اسے بھارت کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 181 رنز کی ضرورت ہے۔ بدھ کو جوہانسبرگ میں شروع ہونے والے آخری ٹیسٹ میچ میں بھارتی قائد ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم پہلی اننگز میں 187 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، بھارتی ٹیم کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور 13 کے سکور پر اس کے دونوں اوپنرز لوکیش راہول صفر اور مرلی وجے 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

    اس موقع پر کپتان کوہلی نے پوجارا کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ میں 84 اہم رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم 97 کے سکور پر مہمان ٹیم کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب کپتان 54 رنز بنانے کے بعد نگیڈی کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے، ان کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی ٹیم دوبارہ لڑکھڑا گئی اور کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑا نہ ہو سکا، راہانے 9 رنز بنا کر مورکل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، چیتشور پوجارا بھی ففٹی مکمل کرنے کے بعد پہلک وایو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، پارتھو پٹیل 2 رنز بنا کر چلتے بنے، ہرڈک پانڈیا بھی رنز کا کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹے، انہیں پہلک وایو نے آؤٹ کیا، بھنشور کمار 30 محمد شامی 8 اور ایشانت شرما بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، ربادا نے 3 جبکہ مورکل، فلینڈر اور پہلک وایو نے 2، 2 اور نگیڈی نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں جنوبی افریقہ نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ پر 6 رنز بنا لئے تھے اور اسے مہمان ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 181 رنز کی ضرورت ہے، ایڈن مرکرم 2 رنز بنا کر بھنشور کمار کی گیند کا نشانہ بنے، ڈین ایلگر 4 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ربادا نے 10 گیندیں کھیلنے کے باوجود رنز کا کھاتہ نہ کھولا، کمار نے ایک وکٹ لی۔

  • مسلسل ناکامیاں،ویرات کوہلی مشکلات کا شکار

    مسلسل ناکامیاں،ویرات کوہلی مشکلات کا شکار

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو دورہ جنوبی افریقہ کے دوران پہلے دونوں ٹیسٹ میچوں میں شکست کے بعد مداحوں اور میڈیا دونوں جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے، یاد رہے کہ بھارت کی ٹیم جنوبی افریقہ میں دونوں ٹیسٹ میچوں میں شکست کھانے کے بعد سیریز سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے، بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی کو بورڈ نے واضح پیغام دیدیا ہے کہ وہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لائیں اور اگر ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو اس کے نتائج بھگتنے کیلئے بھی تیار رہیں، تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان تمام خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ بورڈ ٹیم اور کپتان کے ساتھ ہے اور دورہ کے اختتام پر ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ ٹیم مینجمنٹ اور کوچ کی جانب سے ملنی والی رپورٹ کے تناظر میں کیا جائے گا۔

  • پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں جیت مومنٹ آف دی ایئر  قرار

    پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں جیت مومنٹ آف دی ایئر قرار

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2017 ایوارڈز کا اعلان کردیا جس کے مطابق پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں جیت مومنٹ آف دی ایئر اور حسن علی کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری 2017 ایوارڈز کی فہرست میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    ویرات کوہلی نے گزشتہ سال 76.84 کی اوسط سے رنز بنائے جس پر انہیں ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا، کوہلی نے اس سے قبل 2012 میں صرف 24 سال کی عمر میں سال کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

    آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل مقابلے میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے میچ  کو مومنٹ آف دی ایئر قرار دیا، جسے دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے دیکھا۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا، جنہوں نے چیمئنز ٹرافی کے دوران 13 وکٹیں حاصل کیں۔

    ایمرجنگ پلیئر کی دوڑ میں پاکستان کے ہی شاداب خان اور بھارت کے کلدیپ یادیو میدان میں تھے۔

    فوٹو: بشکریہ آئی سی سی 
    فوٹو: بشکریہ آئی سی سی 

    آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں جنہوں نے ایک سال کے دوران 16 ٹیسٹ میچز کے دوران 78.12 کی اوسط سے ایک ہزار 875 رنز بنائے، اسمتھ نے 8 سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں اسکور کیں۔

    فوٹو: بشکریہ آئی سی سی

    بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو سر گارفیلڈ سوبر ٹرافی کے اعزاز سے بھی نوازا گیا، جنہوں نے گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ میں 8 سنچریوں کی بدولت 77.80 کی اوسط سے 2 ہزار 203 رنز بنائے جب کہ ایک روزہ کرکٹ میں انہوں نے 7 سنچریوں کی مدد سے 82.63 کی اوسط سے 1818 رنز بنائے۔

    ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 153.0 کی اوسط سے 299 رنز بھی بنائے۔

    فوٹو: بشکریہ آئی سی سی

    ویرات کوہلی کو آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا بھی کپتان مقرر کیا گیا ہے تاہم اس ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

    آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم میں اسٹیو اسمتھ ، کوائنٹن ڈی کوک، ڈین ایلگر، ڈیوڈ وارنر، چتیسر پجارا، بین اسٹوکس، ڈین ایلگر، روی چندرن ایشون مچل اسٹارک، کگیسو رابادا اور جیمز اینڈرسن شامل  ہیں۔

  • ویرات کوہلی نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ ڈالا

    ویرات کوہلی نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ ڈالا

    بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا21سالہ پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔ 29سالہ ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنے ٹیسٹ کیریئرکی 21ویں اور جنوبی افریقہ کیخلاف ان کے ہوم گراؤنڈز پر دوسری سنچری بنائی ۔کوہلی بطور کپتان جنوبی افریقہ میں سنچری سکور کرنے والے دوسرے بھارتی بلے باز ہیں ، اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے 1997 میں پروٹیز کے دیس میں بطور قائد سنچری سکور کی تھی۔

     

     

     

error: Content is protected !!