Tag: گرین شرٹس

  • ہاکی کے متوالوں کیلئے بڑی خبر۔۔۔ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کب کس سے ٹکرائے گی تفصیلات آگئیں

    ہاکی کے متوالوں کیلئے بڑی خبر۔۔۔ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کب کس سے ٹکرائے گی تفصیلات آگئیں

    لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ) ایف آئی ایچ نے ہاکی ورلڈ کپ 2018 کے شیڈول کا اعلان کردیا جب کہ پاکستان کا پہلا مقابلہ یکم دسمبر کو جرمنی سے ہوگا۔ایف آئی ایچ نے ہاکی ورلڈ کپ 2018 کے شیڈول کا اعلان کردیا، ایونٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جنھیں 4 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں ریو اولمپکس 2016 کی چیمپئن اور ورلڈ نمبر 2 ارجنٹائن، نمبر 9 نیوزی لینڈ، نمبر 8 اسپین اور نمبر 18فرانس کی ٹیمیں شامل ہیں۔پول بی میں عالمی نمبر ون آسٹریلیا، نمبر 7 انگلینڈ، نمبر 10آئرلینڈ اور نمبر 17چین، پول سی میں ورلڈ نمبر 3 بیلجیم کے ساتھ نمبر 6 بھارت، نمبر 11 کینیڈا اور نمبر 15جنوبی افریقہ کو رکھا گیا ہے جبکہ پول ڈی میں عالمی نمبر 4 نیدرلینڈ کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود دو مرتبہ کی ورلڈ چیمپئن جرمنی، نمبر 12ملائیشیا اور ایف آئی ایچ رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر موجود ریکارڈ 4 عالمی ٹائٹلز کی فاتح پاکستان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ورلڈ کپ میں پول مرحلے میں 28 سے 9 نومبر تک ہر روز دو میچز کھیلے جائیں گے۔ایونٹ کے افتتاحی روز پول سی میں شین میکلوڈ کی قیادت میں بیلجیم اور کینیڈا کے مابین ہوگا، دوسرے میچ میں میزبان بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے شیڈول ہے۔ گرین شرٹس کا پہلا مقابلہ یکم دسمبر کو جرمنی سے ہوگا، 5 دسمبر کو ملائیشیا سے جوڑ پڑے گا جبکہ 9 دسمبر کو قومی ٹیم نیدر لینڈز کے خلاف میدان میں اترے گی۔ 2 دسمبر کو بھارت اور بیلجیم کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، انگلینڈ اور آسٹریلیا 4 دسمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ہر پول میں ٹاپ پوزیشن پر آنے والی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں یقینی رسائی حاصل کرلیں گی جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ٹیموں کو 10 اور 11 دسمبر کو ایک ایک میچ مزید کھیلنا ہوگا۔کوارٹر فائنلز 12 اور 13 دسمبر کو کھیلے جائیں گے، 14 دسمبر کو آرام کا دن ہوگا جبکہ 15 دسمبر کو سیمی فائنلز شیڈول ہیں، فیصلہ کن معرکہ 16 دسمبر کو ہوگا۔جبکہ اسی روز سیمی فائنلز میں ہارنے والی ٹیموں کے مابین برانز میڈل کیلیے میچ بھی ہوگا۔میگا ایونٹ رواں سال 28 نومبر سے 16 دسمبر تک کالنگا اسٹیڈیم بھونیشور میں ہوگا، میزبان وینیو میں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، ورلڈ کپ میں میزبان بھارت کے علاوہ گزشتہ سال لندن اور جوہانسبرگ میں کھیلے گئے ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنلز کے ذریعے کوالیفائی کرنے والی اور براعظمی چیمپئنز ٹیمیں شامل ہیں۔

     

  • فخر زمان اور محمد عامر کیلئے ایک اور اعزاز

    فخر زمان اور محمد عامر کیلئے ایک اور اعزاز

    لندن (سپورٹس لنک رپورٹ ) برطانیہ کی معروف کرکٹ ویب سائٹ نے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں زبردست پرفارمنس دکھانے والے فخر زمان کو بہترین ون ڈے بلے باز جبکہ محمد عامر کو سال کا بہترین ون ڈے بائولر قرار دیا گیا ہے۔ برطانوی کرکٹ ویب سائٹ کے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا۔

    چیمپئنز ٹرافی 2017 میں گرین شرٹس کی کامیابی کی دھوم 2018 میں بھی برقرار ہے۔ میگا ایونٹ میں اپنی بیٹنگ سے دِل جیتنے والے فخر زمان کو ون ڈے فارمیٹ کا بہترین بیٹسمین قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے فائنل میچ میں بھارت کے خلاف سنچری بھی داغی تھی۔ قومی فاسٹ بائولر محمد عامر بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ مِنی ورلڈ کپ میں بہترین گیند بازی کرنے پر وہ سال کے بہترین ون ڈے بولر قرار پائے۔

  • فیصلہ کن معرکے کیلئے پاکستان ٹیم کی تیاریاں

    فیصلہ کن معرکے کیلئے پاکستان ٹیم کی تیاریاں

    ماؤنٹ مونگانوئی: (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن معرکہ کل ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہے، گرین شرٹس نے اہم میچ سے قبل خوب پریکٹس کی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے شروع ہوگا۔

    گرین شرٹس نے سیریز میں کامیابی پر نظریں جما لیں، اہم میچ میں فتح کیلئے ماؤنٹ مونگانوئی میں سرفراز الیون نے بھرپور ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، فیلڈنگ اور فٹنس پر بہت محنت کی، تیسرے میچ کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلی کا امکان نہیں۔ کیویز کی جانب سے زخمی کولِن مونرو اور گلین فلِپس ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کی صبح گیارہ بجے ان ایکشن ہوں گی۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی کیلئے ٹورنگا پہنچ گئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی کیلئے ٹورنگا پہنچ گئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی معرکے کے لیے آکلینڈ سے ٹورنگا پہنچ گئی۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ماؤنٹ ماؤنگانوئی میں اتوار کو کھیلا جائے گا۔ سیریز ایک ایک سے برابر ہے ۔

    پہلے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔

    ٹورنگا پہنچنے کے بعد گرین شرٹس آج آرام کریں گے جبکہ تیسرے میچ سے قبل ٹریننگ سیشن کل ہو گا ۔

    واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی فتح اس کی ٹور پر ابھی تک کی واحد کامیابی ہے ۔

     

  • دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستانی بلے بازوں نے نئی تاریخ رقم کرڈالی

    دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستانی بلے بازوں نے نئی تاریخ رقم کرڈالی

    نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستانی بلے بازوں نے نئی تاریخ رقم کرڈالی ۔ سیڈون پارک ، آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر 201رنز سکور کیے ، گرین شرٹس کی جانب سے اوپنرز فخر زمان اوراحمد شہزاد نے بالترتیب50اور 44جب کہ کپتان سرفراز احمد نے 41اور بابر اعظم نے 50رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ٹی ٹونٹی کرکٹ کی 14سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ جب کسی بھی ٹیم کے 4کھلاڑیوں نے ٹی ٹونٹی اننگز کے دوران 40سے زیاد ہ رنز کی اننگز کھیلی ۔

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹی ٹونٹی 25جنوری کو

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹی ٹونٹی 25جنوری کو

    نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 25 جنوری کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل 25 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ میزبان ٹیم کو گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کیویز نے پہلے ٹی 20 کرکٹ میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔

  • ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل قومی ٹیم کی تیاریاں

    ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل قومی ٹیم کی تیاریاں

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پیر(22 جنوری) کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان،نیوزی لینڈ،کرکٹ،ٹی ٹوئنٹی،ویلنگٹن،گرین شرٹس،کیویز

    گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل صبح 8 بجے شروع ہوگا۔

    اس سلسلے میں نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں پاکستانی ٹیم نے پریکٹس کی۔

    واضح رہے کہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ پہلے ہی پاکستان کو وائٹ واش کرچکا ہے۔

    ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 61 رنز سے شکست دی تھی۔

    دوسرے ون ڈے میچ میں بارش کے باعث نیوزی لینڈ کی اننگز 25 اوورز تک محدود کردی گئی تھی، اس میچ میں بھی کیویز نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    ڈنیڈن میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 183 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی۔

    ہملٹن میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

    اور بعدازاں ویلنگٹن میں ہی کھیلے گئے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 15 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا۔

  • انڈر19ورلڈ کپ،پاکستان آج ائر لینڈ سے ٹکرائے گا

    انڈر19ورلڈ کپ،پاکستان آج ائر لینڈ سے ٹکرائے گا

    آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا  منگل کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی، گرین شرٹس کو ابتدائی میچ میں افغانستان انڈر 19 ٹیم کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ، ابتدائی میچ میں شکست کے بعد گرین شرٹس کیلئے دوسرا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہو گیا ہے کیونکہ شکست کی صورت میں اس کے اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کے امکانات بھی کم ہو جائیں گے اسلئے ایونٹ میں کم بیک کرنے کیلئے گرین شرٹس کے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ پرفارم کرنے کی ضرورت ہے ،پاکستانی انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا اور آخری میچ 19 جنوری کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

     

error: Content is protected !!