Tag: ویرات کوہلی

  • روی شاستر نے کوہلی کو عمران خان کا ہم پلہ قرار دیدیا

    روی شاستر نے کوہلی کو عمران خان کا ہم پلہ قرار دیدیا

    نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے کپتان ویرات کوہلی کو سابق پاکستانی کپتان عمران خان کے ہم پلہ قرار دے دیا۔

    سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے ایک انٹرویو میں کپتان ویرات کوہلی کا موازنہ ورلڈ کپ 92 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان عمران خان سے کیا ہے۔

    روی شاستری کا کہنا ہے کہ کوہلی ذہنی اور جسمانی طور عمران خان کی طرح مضبوط ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی کوہلی کا آغاز ہے ، وہ نوجوان ہیں لیکن اس کے باوجود اس کا شمار بہترین کھلاڑیوں میں ہونے لگا ہے۔

    روی شاستری کے مطابق کوہلی مثالی قیادت کرنا چاہتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ وہ انہیں عمران خان کی یاد دلاتے ہیں اور کوہلی میں بہت سی ایسی خصوصیات ہیں جو عمران خان میں دیکھیں۔

    روی شاستری کا کہنا ہے کہ کوہلی میں بھی یہ خوبی ہے کہ وہ آغاز میں ہی صورت حال کو کنٹرول کرنے اور کھیل پر غلبہ حاصل کرناچاہتا ہے، کوہلی کے ذہن میں یہ بات ہے کہ کوئی چیز مشکل نہیں سب ممکن ہے۔

  • ویرات کوہلی نے کئی ریکارڈ پاش پاش کردیئے

    ویرات کوہلی نے کئی ریکارڈ پاش پاش کردیئے

    سنچورین (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ریکارڈز بنانے کا سلسلہ جاری ہے ، کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف چھٹے اور آخری ایک روزہ میچ میں کیریئر کی 35ویں سنچری داغ کر کئی سابقہ ریکارڈز توڑ ڈالے ، انہوں نے باہمی ون ڈے سیریز میں زیادہ رنز بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے ہم وطن کھلاڑی روہت شرما کا ریکارڈ توڑا ہے جنہوں نے 491 رنز بنا رکھے تھے ، کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی گئی چھ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں تین شاندار سنچریوں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 558 رنز بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے سیریز میں بطور کپتان زیادہ رنز بنا کر جارج بیلی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، بیلی نے 2013-14میں بھارت کے خلاف سیریز میں 478 رنز بنائے تھے ، اس کے علاوہ کوہلی نے تیز ترین 9500 رنز بنانے والے بلے باز کا اعزاز بھی پا لیا، انہوں نے 200 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، ڈویلیئرز نے 215 اننگز میں 9500 رنز مکمل کئے تھے ، اس کے ساتھ ساتھ وہ بطور قائد 13 سنچریاں بنا کرڈ ویلیئرز کے ہم پلہ ہو گئے ہیں، کوہلی نے صرف 49 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا، رکی پونٹنگ کو بطور قائد زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز حاصل ہے جنہوں نے 22 سنچریاں بنا رکھی ہیں ، کوہلی جنوبی افریقہ کے خلاف اس کی سرزمین پر باہمی سیریز میں تین سنچریاں بنا کر سابق انگلش کھلاڑی کیون پیٹرسن کے ہم پلہ ہو گئے ہیں، پیٹرسن نے 2005میں پروٹیز کے خلاف سیریز میں تین سنچریاں بنائی تھیں۔ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 100 کیچ تھامنے والے پانچویں بھارتی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں ان سے قبل محمد اظہرالدین، سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اور سریش رائنا بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

  • کوہلی کے بلے نے رنز اگلنا بند نہ کئے،جنوبی افریقہ پھر نڈھال

    کوہلی کے بلے نے رنز اگلنا بند نہ کئے،جنوبی افریقہ پھر نڈھال

    سنچورین(سپورٹس لنک رپورٹ): بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار سنچری اور شردل ٹھاکر کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو چھٹے ون ڈے میچ میں بھی آؤٹ کلاس کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 5-1 سے اپنے نام کر لی۔

    سنچورین میں کھیلے گئے سیریز کے چھٹے اور آخری میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور پوری جنوبی افریقی ٹیم 204 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

    54 رنز بنانے والے نوجوان کھایا زونڈو کے سوا کوئی بھی جنوبی افریقی بلے باز بھارتی باؤلرز خصوصاً شردل ٹھاکر کا ڈٹ کر سامنا نہ کر سکا، ایڈن مرکرم 24، اے بی ڈی ویلیئرز 34 اور اینڈائل فلکوایو 34 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

    ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم بھی صرف 18 رنز پر گزشتہ میچ کے مین آف دی میچ روہت شرما کی وکٹ گنوا بیٹھی لیکن ایک مرتبہ پھر ویرات کوہلی ان کی راہ حائل ہو گئے۔

    بھارتی کپتان نے شیکھر دھاون کے ساتھ 62 رنز کی شراکت قائم کی جو 80 کے مجموعی اسکور پر 18 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

    دھاون کے آؤٹ ہونے کے باوجود کوہلی نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور تمام جنوبی افریقہ باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں اپنی 35ویں سنچری اسکور کی۔

    ان کی دو چھکوں اور 19 چوکوں سے مزین ناقابل شکست 129 رنز کی اننگز کی بدولت بھارت نے 33ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر ہدف حاصل کر کے میچ میں آٹھ وکٹ سے فتح اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز بھی 5-1 سے جیت لی۔

    کوہلی ناصرف میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے بلکہ سیریز میں تین سنچریوں کی مدد سے 558 رنز بنانے پر مین آف دی سیریز بھی قرار دیا گیا۔

  • ویرات کوہلی نے کامیابیوں کی ایک اور داستان لکھ دی

    ویرات کوہلی نے کامیابیوں کی ایک اور داستان لکھ دی


    سینچورین(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف 6 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں سنچری اسکور کر کے نا صرف اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا بلکہ دو طرفہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔جنوبی افریقا کے شہر سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 204 رنز اسکور کیے۔بھارت نے مقررہ ہدف صرف 2 وکٹون کے نقصان پر حاصل کر کے سیریز پانچ ایک سے اپنے نام کر لی۔میچ کی خاص بات ویرات کوہلی کی سیریز میں تیسری اور کیرئیر کی 35 ویں سنچری تھی۔ ویرات کوہلی میچ میں 129 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ویرات کوہلی نے سیریز میں تین سنچریوں اور ایک ففٹی کی مدد سے مجموعی طور پر 558 رنز بنا کر ہم وطن روہت شرما کا 491 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

  • بھارتی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ میں نئی تاریخ رقم کردی،تفصیلات اس رپورٹ میں

    بھارتی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ میں نئی تاریخ رقم کردی،تفصیلات اس رپورٹ میں


    پورٹ الزبتھ ( سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے کی تاریخ میں پہلی بار جنوبی افریقا کو اس کی اپنی سرزمین کو دوطرفہ سیریز میں شکست دے دی۔بھارت نے پورٹ الزبتھ میں کھیلے گئے چھ ون ڈے میچز کی سیریز کے پانچویں میچ میں میزبان جنوبی افریقا کو 73 رنز سے شکست دے کر سیریز میں1-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔یہ ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقا کو بھارت کے ہاتھوں ون ڈے انٹرنیشنل کی باہمی سیریز میں پہلی شکست ہے اور یہ اعزاز بھی کپتان ویرات کوہلی کے کھاتے میں آیا۔پانچویں ون ڈے میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 274 رنز بنائے، روہت شرما 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔جواب میں میزبان ٹیم 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور ہاشم آملہ 71 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت کی کامیابی میں روہت شرما کی سنچری کے ساتھ ساتھ اسپنرز کا اہم کردار رہا، کلدیپ یادیو نے 57 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والے پانچ ون ڈے میچز میں جنوبی افریقا کی 43 وکٹیں گریں جن میں سے 30 وکٹیں بھارت کے دو اسپنر یزویندر چاہال اور کلدیپ یادیو نے حاصل کیں۔

  • ویرات کوہلی کامیابیوں کی نئی منزل کی جانب رواں دواں

    ویرات کوہلی کامیابیوں کی نئی منزل کی جانب رواں دواں

    نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)انڈین کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں بطور کپتان کئی نئے ریکارڈز قائم کر دیے ہیں۔

    انھوں نے اس میچ میں بطور انڈین کپتان اپنی 12ویں سنچری سکور کی۔ ان کے 160 رنز سچن تندولکر کے بعد کسی بھی انڈین بیٹسمین کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا بہترین سکور ہے۔ تندولکر نے 2010 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 200 رنز سکور کیے تھے جو کہ ایک روزہ میچوں کی پہلی ڈبل سنچری تھی۔

    بدھ کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے میچ میں وراٹ کوہلی 159 گیندوں پر 12 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 160 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

    واضح رہے کہ اس میچ میں انڈیا کی ٹیم نے اپنی اننگز میں 303 رنز بنائے اور جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 179 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ اس شکست کے بعد انڈیا نے چھ میچوں کی سیریز میں تین صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

    کوہلی نے ایک روزہ کیرئیر میں سب سے زیادہ سکور کرنے کے علاوہ ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے کسی بھی انڈین کپتان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

    اس سے پہلے ساروو گنگولی 11 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست تھے لیکن اب 12 سنچریوں کے ساتھ کوہلی نے ان کی جگہ لے لی ہے۔

    اگر مجموعی طور پر دیکھا جائے تو کوہلی کو ابھی کرکٹ کی دنیا میں کسی بھی کپتان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے کے لیے ابھی بہت محنت کرنے کی ضرورت ہو گئی کیونکہ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بطور کپتان 22 سنچریاں سکور کر رکھی ہیں۔

    لیکن کوہلی کو اس کے بارے میں ابھی سوچنے کی زیادہ ضرورت نہیں کیونکہ وہ اپنی کارکردگی سے نئے ریکارڈ قائم کرتے جا رہے ہیں جس میں سنچریوں کے علاوہ انڈیا کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

    وہ اس وقت جاری سیریز کے پہلے تین میچوں میں 318 رنز بنا چکے ہیں اور ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ کے خلاف کسی بھی سیریز میں ایک سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

    کوہلی

    سیریز کے آغاز سے قبل وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ میں ایک روزہ میچوں میں کوئی سنچری سکور نہیں کی تھی مگر تین میچوں کے بعد اب وہ دنیا کے ان پانچ بلے بازوں میں شامل ہو گئے ہیں جنھوں نے جنوبی افریقہ میں ایک سے زیادہ سنچریاں سکور کی ہیں۔

    اب تک جنوبی افریقہ میں ایک روزہ میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ تین سنچریاں سکور کرنے کا اعزاز انگلینڈ کے بلے باز کیون پیٹرسن کے پاس ہے۔

    گذشتہ برس انڈین کپتان وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں سنچری سکور کر کے کم سے کم میچوں میں نو ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا تھا۔

    گذشتہ برس ہی وراٹ کوہلی نے دہلی ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف اپنی چٹھی ڈبل سنچری بنا کر بطور کپتان سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا تھا۔

    سیریز کا چوتھا میچ جوہانسبرگ میں 10 فروری کو کھیلا جائے گا۔ ایک روزہ میچوں کی سیریز 16 فروری کو ختم ہو گی جس کے بعد تین ٹی20 انٹرنیشنل بھی کھیلے جائیں گے۔

     

     

  • تیسرا ون ڈے،بھارت نے جنوبی افریقہ کو دھول چٹا دی

    تیسرا ون ڈے،بھارت نے جنوبی افریقہ کو دھول چٹا دی

    کیپ ٹاؤن(سپورٹس لنک رپورٹ): بھارتی کرکٹ ٹیم نے کپتان ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت تیسرے ون ڈے میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کو 124 رنز سے شکست دے دی۔

    اس فتح کے ساتھ بھارت کو چھ ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کا بھارت نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

    ویرات کوہلی کے ناقابل شکست 160 اور شکہر دھون کے 76 رنز کی بدولت بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔

    جواب میں میزبان ٹیم محض 40 اوورز میں 179 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جے پی ڈومینی نے 51 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ بھارت کی جانب سے لیگ اسپنر یزویندر چاہال اور لیفٹ آرم اسپنر کلدیپ یادیو نے 4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • ویرات کوہلی بطور کپتان زیادہ سنچریاں بنانے والےدنیا کے تیسرے کھلاڑی

    ویرات کوہلی بطور کپتان زیادہ سنچریاں بنانے والےدنیا کے تیسرے کھلاڑی


    کیپ ٹاؤن(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی 34ویں سنچری ہے، کوہلی بطور کپتان زیادہ سنچریاں بنانے والے بھارت کے پہلے اور دنیا کے تیسرے کپتان بن گئے، انہوں نے سابق ہم وطن کھلاڑی سارو گنگولی کی بحیثیت کپتان ملک کی طرف سے زیادہ سنچریوں اور جنوبی افریقہ کے خلاف بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا، گنگولی نے 11 سنچریاں بنا رکھی تھیں جبکہ کوہلی نے بطور قائد 12ویں سنچری بنا کر سنگ میل عبور کیا، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں بطور کپتان زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز سابق آسٹریلوی کرکٹر رکی پونٹنگ کو حاصل ہے جنہوں نے 22 جبکہ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے بحیثیت کپتان 13 ون ڈے سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ انہوں نے بحیثیت کپتان پروٹیز کے خلاف بڑی اننگز کھیلنے کا گنگولی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، گنگولی نے 2000ء میں پروٹیز کے خلاف 141 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ کوہلی نے 160 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اس کے ساتھ ساتھ کوہلی نے سابق سری لنکن بلے باز اروندا ڈی سلوا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، ڈی سلوا نے 9284 رنز بنا رکھے تھے جبکہ کوہلی نے 205 میچز میں 9344 رنز بنا رکھے ہیں۔

  • پاکستانی کوچ مکی آرتھرنے بھارتی کپتان کوایسی بات کہہ دی کہ آپ کا بھی خون جوش مارے گا

    پاکستانی کوچ مکی آرتھرنے بھارتی کپتان کوایسی بات کہہ دی کہ آپ کا بھی خون جوش مارے گا

    سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھرنے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کا پاکستان میں سنچری سکور کرنا آسان نہیں ہوگا،بھارتی کپتان بہترین بیٹسمین ہیں ٗ پاکستانی بالرز اپنے ہوم گراونڈز پر ان کیلئے مشکلات کھڑی کردیں گے۔ کیویز کیخلاف سیریز کے بعد آسٹریلیا میں چھٹیاں منانیوالے مکی آرتھر نے مستقبل میں ویرات کوہلی کی پاکستان میں سنچری کے امکانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی بہترین بیٹسمین ہیں لیکن ان کی ٹیم بھارتی کپتان کی پاکستان میں سنچری کو دشوار بنا دیگی۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کیخلاف کیریئر کی 33 ویں ون ڈے سنچری کے ساتھ سچن ٹنڈولکر اور سنتھ جیا سوریا کے برابر پہنچا دیا ہے جو 9 مکمل رکن ممالک کیخلاف ان کی سرزمین پر سنچری بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں،کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں 54 سنچریاں بنا کر آل ٹائم کرکٹرز میں 5ویں نمبر پر بھی جا پہنچے لیکن بدقسمتی سے انہیں ابھی تک پاکستانی سرزمین پر سنچری بنانے کا موقع نہیں ملا جہاں 2009میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد انٹرنیشنل میچز نہیں کھیلے جا سکے ہیں۔

     

  • کیاآپ ویرات کوہلی کےاس اعزاز سےواقف ہیں؟

    کیاآپ ویرات کوہلی کےاس اعزاز سےواقف ہیں؟

    نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ہر ملک میں سنچری اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ ادکارہ سے ویرات کی شادی خوش نصیبی ثابت ہوئی کیونکہ انہوں نے دنیائے کرکٹ کا وہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا جو اب تک کسی بھارتی کھلاڑی کے پاس نہیں تھا۔چھے(6) ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 269رنز بنائے تھے، جواب میں انڈیا نے 270رنز کا ہدف 46ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

     

error: Content is protected !!