ٹٰینس

ابوبکر، یحییٰ اور ذوہیب کی انڈر 18 سنگلز سیمی فائنلز میں شاندار پیش قدمی

ابوبکر، یحییٰ اور ذوہیب کی انڈر 18 سنگلز سیمی فائنلز میں شاندار پیش قدمی

لاہور: واپڈا کے ابوبکر طلحہ، محمد یحییٰ اور ایس اے گارڈنز کے ذوہیب افضل ملک نے بینک آف پنجاب (بی او پی) جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 2025 کے انڈر 18 سنگلز سیمی فائنلز میں جگہ بنا لی۔

باغ جناح لاہور میں واقع پنجاب ٹینس اکیڈمی میں جاری انڈر 18 کوارٹر فائنلز میں ابوبکر طلحہ نے نبیل قیوم کو 1-6، 2-6 سے بآسانی شکست دی، جبکہ محمد یحییٰ نے محمد عمر علی کو 4-6، 2-6 سے ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ لاہور گرائمر سکول فیز 5 کے طالب علم اور اے سی ای ٹینس اکیڈمی کے تربیت یافتہ ذوہیب افضل ملک بغیر کھیلے عمر جواد کے خلاف واک اوور سے اگلے مرحلے میں پہنچے۔

انڈر 14 بوائز کوارٹر فائنلز میں محمد معاذ نے محمد ابراہیم حسین گل کو 1-4، 2-4 سے شکست دی، اوحدِ مصطفیٰ نے عبدالرحمٰن کو 2-4، 1-4 سے ہرایا، محمد جنید نے محمد ایان کو 2-4، 3-5 سے زیر کیا جبکہ راشد علی بچانی نے زید زمان کو 3-5، 0-4 سے شکست دے دی۔

انڈر 12 بوائز کوارٹر فائنلز میں محمد معاذ نے عمر زمان کو 0-4، 1-4 سے، محمد ایان نے شہزین فیصل کو 2-4، 1-4 سے، محمد ابراہیم حسین گل نے محمد احسن باری کو 0-4، 1-4 سے جبکہ راشد علی بچانی نے ابراہیم طلحہ کو یکطرفہ مقابلے میں 0-4، 0-4 سے ہرایا۔

انڈر 12 گرلز کوارٹر فائنلز میں وجیہہ فاطمہ نے آمنہ ثاقب کو 1-4، 0-4 سے شکست دی، جبکہ ایمان شہباز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے شہرین عمر کو 4-1، 2-4، 2-4 سے ہرایا۔ انڈر 14 گرلز مقابلوں میں شہنور عمر نے ایمان شہباز کو 1-4، 2-4 سے شکست دی، اور عنایہ خان نے دو سنسنی خیز سیٹس میں شہرین عمر کو 4-5، 4-5 سے مات دی۔

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب آج (اتوار) شام 5:45 بجے پنجاب ٹینس اکیڈمی میں منعقد ہوگی، جس کے مہمانانِ خصوصی بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود، مارکیٹنگ سروسز و سی ایس آر کے سربراہ اسد ضیاء، اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اسیم الحق قریشی ہوں گے۔ پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ رشید ملک بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!