امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل
عبیداللہ،عبداللہ ندیم،عبداللہ نواز اور عمیر عارف بوائزانڈر19کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل
عبیداللہ،عبداللہ ندیم،عبداللہ نواز اور عمیر عارف بوائزانڈر19کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ویشنوی،ملیحہ شاہ،فجر نور اوردامیہ خان گرلز کے ٹاپ فور میں،سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔عبیداللہ،عبداللہ ندیم،عبداللہ نواز اور عمیر عارف نے بوائز انڈر19کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ گرلز میں ویشنوی،ملیحہ شاہ،فجر نور اوردامیہ خان ٹاپ فور میں پہنچ گئیں۔
سندھ اسکوا ش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پی ایس ایف جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پی ایس بی کراچی سینٹرکے اسکواش کورٹس میں جاری آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل پہلی امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں گزشتہ روز کوارٹر فائنلز کھیلے گئے۔
سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نویدرحمان کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق بوائز انڈر19کے کوارٹر فائنلز میں ٹاپ سیڈعبیداللہ (کے پی) نے محمد نائل علی (پنجاب) کو 5-11، 2-11 اور3-11 سے،
عبداللہ ندیم (پنجاب) نے عثمان طاہر (پنجاب) کو 9-11، 5-11اور 6-11 سے،وائلڈ کارڈانٹری ہولڈر عبداللہ نواز (واپڈا) نے عبداللہ ارسلان (پنجاب) کو 7-11، 3-11اور 0-11 سے اورمحمد عمیر عارف (پی اے ایف) نے عدنان زمان (سندھ) کو 7-11، 13-11، 7-11اور 6-11 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
گرلز انڈر15میں ویشنوی (سندھ) نے عائشہ شہباز (پنجاب) کو 9-11، 5-11اور 6-11 سے، ملیحہ شاہ (کے پی) نے صفا احمد (کے پی) کو3-0سے، فجر نور (پنجاب) نے سہیم فاطمہ (سندھ) کو 3-1 سے جبکہ دامیہ خان (سندھ) نے سعدیہ ظہور خان (کے پی) کو3-0سے ہراکر ٹاپ فور مرحلے میں جگہ بنائی۔
بوائز انڈر13میں ٹاپ سیڈ راحیل وکٹر (سندھ) نے احمد علی ناز (پی اے ایف) کو 7-11، 3-11اور 5-11 سے ہرا کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا
جبکہ فہد خان (پی اے ایف) نے محمد یحییٰ فرمان(کے پی) 0-3سے،محمد مصطفی خان (پنجاب) نے عبدالمعید ارسلان (پنجاب) کو3-0سے اورعزیز علی ناز (پی اے ایف) نے ارمان علی (کے پی) کوسخت مقابلے کے بعد3-2سے مات دے کر سیمی فائنل میں نشست کنفرم کی۔
بوائز انڈر11میں ٹاپ سیڈ انس رافع (پی اے ایف) نے علی خان (سندھ) کو، عاطف علی ناز (پی اے ایف) نے عبداللہ ریاض (کے پی) کو، محمد سمیر (پی اے ایف) نے فضل الرحمن (سندھ) کواورعبدالرحمن (پی اے ایف) نے ابوالکریم قادر (پنجاب) کوزیر کر کے سیمی فائنل میں رسائی پائی۔
تمام سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔بوائز انڈر19میں عبیداللہ (کے پی) کا مقابلہ عبداللہ ندیم (پنجاب) سے اوروائلڈ کارڈ عبداللہ نواز (واپڈا) کا مقابلہ محمد عمیر عارف (پی اے ایف) سے،گرلز انڈر15میں ویشنوی (سندھ) کا مقابلہ ملیحہ شاہ (کے پی) سے اور فجر نور (پنجاب) کامقابلہ دامیہ خان (سندھ)سے،
بوائز انڈر13میں راحیل وکٹر (سندھ) کامقابلہ فہد خان (پی اے ایف) سے اورمحمد مصطفی خان (پنجاب) کامقابلہ عزیز علی ناز (پی اے ایف) سے جبکہ بوائز انڈر11میں انس رافع (پی اے ایف) کا مقابلہ عاطف علی ناز (پی اے ایف) سے اور محمد سمیر (پی اے ایف) کا مقابلہ عبدالرحمن (پی اے ایف)سے ہوگا۔



