سکواش

خیر پور شوگر نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ:سیڈڈ کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

خیر پور شوگر نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ:سیڈڈ کھلاڑی کوارٹر فائنل میں

بوائز انڈر19میں سندھ کے عدنان زمان،گرلز میں دامیہ خان،انڈر13میں راحیل وکٹر ٹاپ ایٹ میں پہنچ گئے

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) چوتھی خیر پور نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے دوسر ے روز تمام سیڈڈ کھلاڑیوں نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر انتظام جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس، پی ایس بی کراچی سینٹر میں جاری چوتھی خیرپور شوگر نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے مرکزی اسپانسر خیرپور شوگر ملز ہیں۔آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ میں گزشتہ روز دوسرے راؤنڈکے میچزکھیلے گئے۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوید رحمان کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق بوائز انڈر 19 کیٹگری میں کے پی کے عبید اللہ نے پنجاب کے نعمان کو 0-3 سے شکست دے کر سب کی توجہ حاصل کی۔

پنجاب کے سید محمد علی قاسم، عبداللہ ارسلان اور سندھ کے عدنان زمان نے بھی اپنے میچوں میں بھرپور کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

پی اے ایف کے محمد عمیر عارف، ایس این جی پی ایل کے محمد زمان خان اور سندھ کے عبدالباسط سمیت نے واضح برتری کے ساتھ مخالفین کوشکست دی اور کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

گرلز انڈر 15 کیٹگری میں سندھ کی دامیہ خان نے سیدہ منال علی کے خلاف شان دار کھیل پیش کرتے ہوئے 0-3 سے کامیابی حاصل کی جبکہ کے پی کی زویا علی ناز اور سندھ کی وانیاشاہد نے بھی اپنے میچوں میں فتح حاصل کی۔

سندھ کی دعا نزاکت، ویشنوی، ایمن فاطمہ اور پنجاب کی عائشہ شاہد نے بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے مخالفین کو واضح فرق سے ہرایا۔ کے پی کی سعدیہ ظہور خان نے سندھ کی انایہ شاہد کو یکطرفہ مقابلے میں ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی یقینی بنائی۔

بوائز انڈر 13 کیٹگری میں سندھ کے راحیل وکٹر نے پنجاب کے فیضان خان کو، پنجاب کے ابراہیم احمد نے سندھ کے حمزہ شاہد کو،سندھ کے محمد صائم نے ایک سخت مقابلے کے بعد فضل الرحمان کو شکست دی

جبکہ پی اے ایف کے عزیز علی ناز اور احمد علی ناز، کے پی کے محمد مصطفی احمد اور پنجاب کے محمد مصطفی خان نے کامیابی سمیٹ کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

بوائز انڈر 9 میں سندھ کے محمد ابان، پنجاب کے احتشام خان اور عبدالاحد، سندھ کے محمد فائز خان اور محمد حسنین کے علاوہ سندھ کے مرسل بٹ، محمد بن نسیم اور پنجاب کے عبدالہادی نے بھی اپنے میچز جیت کر ٹاپ ایٹ راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!