اتھلیٹکس

سید گوہر رضا زیدی سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر منتخب هوگے

سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی انتخابات سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔ محمد اسلم۔

چار سال کے لے سید گوہر رضا زیدی صدر، محمد اسلم جنرل سیکرٹری، منتخب هوگے۔

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن (SAA) نے اپنے جنرل باڈی انتخابات 10 دسمبر 2025 کو 21:00 بجے کشمیر روڈ، کراچی کے کشمیر اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد کیے۔

انتخابات کی نگرانی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندوں احمد علی راجپوت (جنرل سیکرٹری SOA) اور ماجدہ حمید نے کی، اور سندھ کے تمام ضلعی نمائندے اپنے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے موجود تھے۔

نو منتخب عہدیداران 10 دسمبر 2025 سے 9 دسمبر 2029، تک چار سالہ مدت کے لیے خدمات انجام دیں گے۔

ایگزیکٹیو کمیٹی مندرجہ ذیل ممبران پر مشتمل ہے۔ سید گوہر رضا زیدی صدر، محمد اسلم جنرل سیکرٹری، سید محمد ندیم، سینئر نائب صدر، عبدالسلیم خان، سینئر نائب صدر،

اسفندیار منگی سینئر نائب صدر، شبینہ علی سینئر نائب صدر (خواتین)، رُقیہ مشتاق، سینئر نائب صدر (خواتین)، شبیر احمد چانڈیو نائب صدر (مرد)، اورنگزیب ابڑو نائب صدر (مرد)،

عابدہ پروین نائب صدر (خواتین)، رضوانہ ناز نائب صدر (خواتین)،ثروت نائب صدر (خواتین)،خالدہ ندیم نائب صدر (خواتین)، نرمینہ علی ایسوسی ایٹ سیکرٹری (خواتین)، فدا ڈھری، ایسوسی ایٹ سیکرٹری (مرد)،

سجاد حسین کھوسو جوائنٹ سیکرٹری (مرد)، نورین حیدر جوائنٹ سیکرٹری (خواتین)، شیر علی خزانچی، ایم رفیع، میڈیا سیکرٹری آصف آرائیں، سیف گارڈنگ/ ایتھلیٹس کوآرڈینیٹر (مرد)،

ثناء ابراہیم، سیف گارڈنگ آفیسر/ ایتھلیٹس کوآرڈینیٹر (خواتین) ایگزیکٹو ممبران، ایم ہارون، ایم حسن محسن، طاہر حسین سومرو، عرفان علی، امجد سومرو، جمیلہ باری،

شازیہ بلقیس، سائمہ نواب، کوچنگ کمیشن سلویسٹین ڈین (مرد)، ایم امین آرائیں (مرد)، یاسمین زریی (خواتین)، نازیہ نعیم (خواتین) ٹیکنیکل/ آفیشلز کمیشن، محمد عباس (مرد)، احسن رضا (مرد)، نگاہ زہرہ (خواتین) ایسوسی ایشن انتخابی عمل میں تعاون کرنے والے تمام افراد کی خدمات کا اعتراف کرتی ہے۔

سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن نئی قیادت کے تحت سندھ بھر میں ایتھلیٹکس کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور تمام شرکت کنندگان، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن، اور انتخابات کے ناظرین کا شفاف انتخابات کے لیے شکریہ ادا کرتی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!