
دی بینک آف خیبر پیرا ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) دی بینک آف خیبر پیرا ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روزپشاور میں منعقد ہوئی۔ یہ چیمپئن شپ عالمی یومِ معذوراں کے سلسلے میں منعقد کی جارہی ہے جس کا مقصد خصوصی افراد کے لیے کھیلوں کے مساوی مواقع، شمولیت اور بااختیار بنانے کو فروغ دینا ہے۔
چیمپئن شپ کی سرپرستی دی بینک آف خیبر نے کی جبکہ اس کا انعقاد خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اور پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ٹی ایف) کے باہمی اشتراک سے کیا جارہا ہے
‘افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی دی بینک آف خیبر کے ہیڈ آف ہیومن ریسورسز محمد آصف تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے خصوصی افراد کے لیے شمولیتی کھیلوں کے فروغ اور پیرا ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کے لیے بینک آف خیبر کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر سید علی بخش، ڈائریکٹر، اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس‘ رضوان، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس‘محترمہ شازیہ گل، ڈسٹرکٹ آفیسر، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا‘ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے ٹیببل ٹینس کوچ ابصار علی ، نیشنل چیمپئن عبداﷲ،وسیم، منیجنگ ڈائریکٹر،
ایسوسی ایشن فار ری ہیبلیٹیشن آف فزیکلی ڈس ایبلڈ ‘ ناصر گل، اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس“ محمد نعمان، فزیکل انسٹرکٹر سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر دی بینک آف خیبر کی جانب سے اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کو ایک پروفیشنل ٹیبل ٹینس ٹیبل بھی بطور عطیہ فراہم کیا گیا۔
پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر (فنانس) کفایت اللہ خان نے ٹورنامنٹ ہیڈ کے فرائض انجام دئیے، جو گزشتہ 30 برسوں سے پیرا اسپورٹس کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔



