پی سی بی نے دورۂ انگلینڈ کے لیے پاکستان انڈر 19 کے اسکواڈ کا اعلان کردیا
قومی جونیئر ٹیم 2 ستمبر سے انگلینڈ میں ایک یوتھ ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیلے گی۔

پی سی بی نے دورۂ انگلینڈ کے لیے پاکستان انڈر 19 کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ انگلینڈ کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ فرحان یوسف کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ قومی جونیئر ٹیم 2 ستمبر سے انگلینڈ میں ایک یوتھ ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیلے گی۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم کا دورۂ انگلینڈ 2 ستمبر سے شروع ہوگا، جہاں قومی جونیئر ٹیم ارنڈیل کاسل کرکٹ گراؤنڈ میں 2 سے 5 ستمبر تک واحد یوتھ ٹیسٹ کھیلے گی۔
اس کے بعد پاکستان اور انگلینڈ انڈر 19 ٹیموں کے درمیان 4 یوتھ ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، جو 9، 12، 14 اور 16 ستمبر کو شیڈول ہیں۔دائیں ہاتھ کے بیٹر فرحان یوسف کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔
فرحان یوسف گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کو اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل جتوا چکے ہیں۔
15 رکنی اسکواڈ میں عبدالقادر اور حمزہ ظہور بطور وکٹ کیپر، جبکہ عثمان خان، حسنین عباس ڈار اور کپتان فرحان یوسف بطور بیٹر شامل ہیں۔ آل راؤنڈرز میں عالیان سلمان، احمد حسین، جہانگیر بلال اور ہیام خان کو شامل کیا گیا ہے۔
فاسٹ بولنگ کے شعبے میں محمد صیام، عبدالسبحان، رضوان اللہ اور عمر زیب جبکہ اسپن بولنگ میں محمد حذیفہ اور نقاب شفیق اسکواڈ کا حصہ ہیں۔قومی جونیئر ٹیم نے دورۂ انگلینڈ سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تربیتی کیمپ میں شرکت کی،
جبکہ اسکواڈ 30 اگست کو لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوگا۔شاہد انور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے، جبکہ راؤ افتخار انجم فاسٹ بولنگ کوچ، زوہیب خان اسپن بولنگ کوچ اور ہمایوں فرحت فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم دورۂ انگلینڈ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے ساتھ مستقبل کے قومی ستاروں کے لیے مضبوط بنیاد بنانے کی کوشش کرے



