دیگر سپورٹس

راشد نسیم نے ایک سال میں 25 عالمی ریکارڈ بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی

2025 میں بھی پاکستان کے نمبر ون ریکارڈ ہولڈر قرار

راشد نسیم نے ایک سال میں 25 عالمی ریکارڈ بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی

2025 میں بھی پاکستان کے نمبر ون ریکارڈ ہولڈر قرار

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے آفیشل ڈیٹا اور ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی 2025 میں بھی راشد نسیم پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں پاکستان کے مجموعی طور پر پاکستانی کھلاڑیوں کے 43 عالمی ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو چکے ہیں

جن میں 25 ریکارڈ صرف راشد نسیم کے نام ہیں۔ جبکہ 43 میں سے 31 ریکارڈ راشد نسیم کی فیملی کے نام رہے

راشد نسیم نے 2025 میں اسکپنگ کیٹیگری ۔ننچکو ۔ماربل ٹائیل بریکنگ۔باکسنگ پنچ۔والنٹ بریکنگ۔کیٹیگری میں متعدد عالمی ریکارڈ قائم کیے

اس فہرست میں راشد نسیم کے علاوہ 9 دیگر کھلاڑیوں نے بھی پاکستان کے لیے عالمی ریکارڈ قائم کیے، جبکہ ایک ریکارڈ نجی کمپنی کی جانب سے بنایا گیا۔

جبکہ راشد نسیم کی صاحبزادی فاطمہ نسیم نے 4 راشد نسیم کی اہلیہ صبا راشد ایک راشد نسیم کے والد نسیم الدین جن کی عمر 73 سال ہے ایک ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہے

راشد نسیم اس سال اٹلی می رومانیہ اور اسپین کے ورلڈ ریکارڈز شوز اور ٹیلنٹ شوز میں بھی شرکت کی اور پاکستان کا نام بلند کیا

پاکستان کے لیے فخر کا باعث بننے والے دیگر کھلاڑیوں میں عرفان محسود کے 6 محمد ارشد کے 2 عالمی ریکارڈ جبکہ
سفیان، وجاہت، شاہ زیب، عبدالباسط اور ایک نجی کمپنی نے ایک ایک عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام کیا۔

واضح رہے کہ 2024 میں بھی راشد نسیم کے 28 سے زیادہ عالمی ریکارڈ منظور ہوئے تھے۔

چونکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی منظوری کا عمل تقریباً تین ماہ پر مشتمل ہوتا ہے، اس لیے متعدد کھلاڑیوں کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔ یہ تمام معلومات "Guinness World Records” کے آفیشل ڈیٹابیس سے حاصل کی گئی ہیں۔

یہ آفیشل گنیز ورلڈریکارڈ ویب سایئٹ کا لنک ہے ; https://gwrstore.com/products/digital-certificate-of-participation

تھوڑا سا اسکرال ڈاؤن کریں سرچ میں پاکستان ۔سال۔اور مہینہ لکھ کر پاکستان کی تاریخ میں بنائے گئے تمام ریکارڈ آپ باآسانی دیکھ سکتے ہیں اگر وہ ریکارڈ کسی دوسرے ملک نے توڑ بھی دیا ہے اس کے باوجود وہ ریکارڈ کا ڈیٹا یہاں موجود ہے

اس لنک کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں نہ صرف انفرادی طور پر بلکہ میری اکیڈمی کو پاکستان میں سب زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ انفرادی طور پر کسی بھی پاکستانی کے 150 عالمی ریکارڈ مکمل نہیں ہوئے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!