کرکٹ

پانچویں انٹرلوپ وہیل چیئر قائد اعظم ٹرافی کا 11 فروری سے آغاز

ایونٹ میں چھ ٹیموں کی شرکت،فائنل 15فروری کو کھیلا جائے گا

پانچویں انٹرلوپ وہیل چیئر قائد اعظم ٹرافی کا 11 فروری سے آغاز

ایونٹ میں چھ ٹیموں کی شرکت،فائنل 15فروری کو کھیلا جائے گا

کراچی: پانچویں انٹرلوپ قائد اعظم ٹرافی 2026 کا آغاز 11 فروری سے فیصل آباد میں ہوگا پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کے زیر انتظام ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کرینگی

جن میں سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں ۔ گلگت بلتستان کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

ٹی 20 فارمیٹ پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں ملک بھر سے قومی اور بین الاقوامی وہیل چیئر کرکٹرز شرکت کررہے ہیں ۔ قائد اعظم ٹرافی میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھرپور موقع فراہم کیا گیا ہے۔

ملک میں وہیل چیئر کرکٹ کے فروغ اور عنقریب منعقد ہونے والے تیسرے ٹی 20 ایشیا کپ جو کہ پاکستان کی میزبانی میں کراچی اور حیدرآباد میں میچز کا انعقاد ہوگا انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

مجموعی طور پر دس میچز کھیلے جائینگے فائنل میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جس کا انعقاد 52 فروری کو بوہڑاں والی گراؤنڈ میں ہوگا۔

ٹرافی کی رونمائی کی تقریب 10 فروری کو فیصل آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوگی جس میں کھلاڑیوں اور معززین اور سابقہ اور موجودہ کرکٹرز شرکت کرینگے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!