
ورلڈ کپ کوالیفائر میں مسلسل دو فتوحات، پاکستان کی عالمی رینکنگ میں دو درجے بہتری
ورلڈ کپ کوالیفائر میں مسلسل دو میچز جیتنے پر پاکستان قومی ہاکی ٹیم کو عالمی رینکنگ میں بڑا فائدہ حاصل ہوا ہے۔
گرین شرٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ایونٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کی بلکہ عالمی درجہ بندی میں بھی دو درجے ترقی حاصل کرلی۔
پاکستان جو اس سے قبل 14ویں نمبر پر موجود تھا، اب 12ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے پوائنٹس 2237.81 ہوگئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ کامیابیاں ٹیم کے اعتماد میں اضافے کا سبب بنیں گی اور اگر یہی تسلسل برقرار رہا تو پاکستان جلد ٹاپ 10 میں بھی شامل ہوسکتا ہے۔
قومی ٹیم کی اس پیش رفت پر شائقین ہاکی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ گرین شرٹس ورلڈ کپ کوالیفائر میں مزید کامیابیاں سمیٹیں گے۔



