ہاکی

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کانگریس کا اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے کانگریس کا ایک اہم اجلاس جمعہ،

27 مارچ 2026 کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد ; پی ایچ ایف کی جانب سے جاری کردہ آفیشل نوٹس کے مطابق اجلاس پاکستان اسپورٹس بورڈ، اسلام آباد میں صبح 10:30 بجے منعقد ہوگا۔ اجلاس کی طلبی فیڈریشن کے سال 2010 کے آئین کی دفعات 12.10 اور 12.10.3 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

نوٹس کے مطابق اجلاس کا باقاعدہ ایجنڈا تمام ممبران کو ارسال کر دیا گیا ہے، جس میں فیڈریشن کے اہم امور زیر بحث آئیں گے۔ پی ایچ ایف کانگریس کے تمام معزز ممبران کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ دعوت نامہ پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی اور سیکرٹری جنرل سید شکیل شاہ کی ہدایات پر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے کانگریس ممبران کو ارسال کیا۔

اجلاس میں ملک میں ہاکی کے تنظیمی ڈھانچے، مستقبل کی حکمت عملی اور دیگر اہم امور پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی اور کانگریس ممبران کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!