PSL2026

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 – کراچی کنگز کا فاتحانہ آغاز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 – کراچی کنگز کا فاتحانہ آغاز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

لاہور : ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے

میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے 182 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بناسکی۔

شامل حسین کی 24 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، کپتان سعود شکیل 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ رائلی روسو کو 25 رنز پر حسن علی نے بولڈ کیا،

میک ڈرمیٹ بھی 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، حسن نواز نے 24 گیندوں پر 19 رنز بنائے۔ خواجہ نافع 3 رنز بنا کر ایڈم زمپا کا نشانہ بنے، ٹام کرن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 27 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سلمان علی آغا، ایڈم زیمپا اور معین علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا تھا۔ معین علی نے 29 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان ڈیوڈ وارنر 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

سعد بیگ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سلمان علی آغا 22 رنز بناسکے، وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان 14 اور خوشدل شاہ 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احمد دانیال نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، الزاری جوزف نے دو وکٹیں حاصل کیں، عثمان طارق اور ابرار احمد ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر ڈیوڈ وارنر الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!