
کراچی کنگز کی جیت کی ہیٹ ٹرک، راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست
لاہور : ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے 10ویں میچ میں کراچی کنگز نے جیت کی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے راولپنڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 198 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اعظم خان نے 34 گیندوں پر 74 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، کپتان ڈیوڈ وارنر 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، سلمان علی آغا نے 29 رنز بنائے۔ محمد وسیم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، معین علی 5 رنز بناسکے۔
راولپنڈیز کی جانب سے ڈیرل مچل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ اور محمد عامر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
راولپنڈیز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 198 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ڈیرل مچل نے 41 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، سیم بلنگز 58 رنز بنائے، کپتان محمد رضوان 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کامران غلام 10 اور یاسر خان 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، خوشدل شاہ نے 2 اور میر حمزہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
اپنی دھواں دار اننگز کے لئے اعظم خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔



