فٹ بال

آل پاکستان دوستان فٹبال لیگ 5 اپریل سے پشاور میں شروع ہوگی، تاج محمد خان ترند

لیگ میں ملک بھر سے 17 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ،فٹبال لیگ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے فروغ میں اہم کڑی ثابت ہوگی: مشیر کھیل خیبرپختونخوا

آل پاکستان دوستان فٹبال لیگ 5 اپریل سے پشاور میں شروع ہوگی، تاج محمد خان ترند

لیگ میں ملک بھر سے 17 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ،

فٹبال لیگ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے فروغ میں اہم کڑی ثابت ہوگی: مشیر کھیل خیبرپختونخوا

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام آل پاکستان دوستان فٹبال لیگ پانچ اپریل سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگی ،جس میں ملک بھر سے 17 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ،

ان خیالات کا اظہار مشیر کھیل وامور نوجوانان خیبرپختونخوا تاج محمد خان ترند نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کے ہمراہ ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدرٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ صدرساجد خان آفریدی بھی موجود تھے ۔

مشیر کھیل وامورنوجوانان خیبرپختونخوا تاج محمد ترند نے کہا ہے کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کی جانب رہنمائی اور ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہی کوششوں کا حصہ آل پاکستان دوستان فٹبال لیگ ہے، جو نہ صرف صوبائی بلکہ قومی سطح پر کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس لیگ میں ملک بھر سے 17 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جن میں بلوچستان کی 4 ٹیمیں بھی شامل ہیں، جبکہ مختلف ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں جیسے پاکستان پولیس، پیپو اسلام آباد اور عاطش دوستان (ایکس) بھی حصہ لے رہی ہیں۔

اس کے علاوہ ایک خصوصی فاٹا ٹیم بھی لیگ میں شامل کی گئی ہے تاکہ ضم شدہ اضلاع کے کھلاڑیوں کو بھی بھرپور مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

تاج محمد ترند کا کہنا تھا کہ ضم شدہ اضلاع (سابق فاٹا) سے 100 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت خوش آئند ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کا ٹیلنٹ بے پناہ ہے اور حکومت اسے اجاگر کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے، نئے گراو¿نڈز کی تعمیر، اور کھلاڑیوں کو مالی و تکنیکی سہولیات فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور فٹبال گراﺅنڈ اور ٹارٹن ٹریک مکمل ہوچکا ہے جس کا باضابط افتتاح وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی کرینگے ۔

لیگ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ونر ٹیم کو 5 لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 3 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا،

جس کا مقصد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور مقابلے کی فضا کو مزید بہتر بنانا ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف کھیلوں کو فروغ دیتی ہیں بلکہ صوبے کا مثبت تشخص بھی اجاگر کرتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!