
بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
کراچی: بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے جارح مزاج بیٹر کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
انہوں نے یہ سنگ میل پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کیخلاف میچ میں عبور کیا۔ پاکستانی سٹار بیٹر نے 338 اننگز میں 12 ہزار ٹی رنز مکمل کیے اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کا ریکارڈ توڑا۔
کرس گیل نے 343 اننگز میں 12 ہزار رنز مکمل کیے تھے جبکہ اس فہرست میں 360 اننگز میں سنگ میل عبور کرکے ویرات کوہلی تیسرے اور ڈیوڈ وارنر 368 اننگز میں 12 ہزار رنز بنا کر فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
علم میں رہے ک بابر اعظم 12 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں، ان سے قبل شعیب ملک یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں، ان کے رنز کی تعداد 13,571 ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 12,000 رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی
1. بابر اعظم — 338 اننگز 2. کرس گیل — 345 اننگز 3. ویرات کوہلی — 360 اننگز 4. ڈیوڈ وارنر — 368 اننگز 5. جوس بٹلر — 405 اننگز 6. فاف ڈو پلیسس — 406 اننگز



