کرکٹ
آئی سی سی کے جنرل منیجر وسیم خان کا عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ
2022 میں جیف آلڈرائس کے سی ای او بننے کے بعد یہ عہدہ سنبھالا تھا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جنرل منیجر وسیم خان نے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وسیم خان آئی سی سی جی ایم کے عہدے پر چار برس ذمہ داریاں نبھانے کے بعد جون میں اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہوں گے۔
خیال رہے کہ وسیم خان نے 2022 میں جیف آلڈرائس کے سی ای او بننے کے بعد یہ عہدہ سنبھالا تھا، اس سے قبل وہ تین برس پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر بھی رہے۔ اس کے بعد آئی سی سی سے منسلک ہوئے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی میں گزشتہ دو برسوں کے دوران کئی سینئر آفیشلز اپنے عہدوں سے الگ ہو چکے ہیں۔ جے شاہ کے دور میں زیادہ تر نئے آئی سی سی آفیشلز نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔



