
پی ایس ایل11، حیدرآباد کنگز فائنل میں پہنچ گیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے ایلیمنیٹر 2 مقابلے میں حیدرآباد کنگز نے ایک سنسی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے ہرادیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے تگڑے حریف حیدرآباد کے اسکور 186 رنز کے جواب میں شاندار بیٹنگ کی تاہم وہ 20 اوورز کے اختتام پر 7 وکٹوں پر 184 رنز بناسکی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگز مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 186 رنز بنالیے۔
حیدرآباد کے وکٹ کیپر بیٹسمین عثمان خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 61 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ مارنس نے 39، صائم ایوب نے 38 اور کوسل نے 37 بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 2 جبکہ فہیم اشرف اور کرس گرین نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
قبل ازیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگز کے خلاف پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
دونوں ٹیمیں رواں سیزن میں اب تک 2 بار آمنے سامنے آ چکی ہیں اور دونوں نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے باعث یہ ناک آؤٹ میچ مزید دلچسپ ہو گیا ہے۔
دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی ;
اسلام آباد یونائیٹڈ حالیہ میچز میں ملے جلے نتائج کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ ٹیم نے آخری 5ویں میچوں میں 3 فتوحات حاصل کیں تاہم کوالیفائر میں انہیں پشاور زلمی کے خلاف 70 رنز سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب حیدرآباد کنگز بہترین فارم میں ہیں اور آخری 25 میں سے 4 میچ جیت چکے ہیں۔ ٹیم نے ایلیمنیٹر 1 میں ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دی جبکہ اس سے قبل راولپنڈی ز کو 108 رنز سے ہرا کر پلے آف میں جگہ بنائی۔
حیدرآباد کنگز کو واحد شکست کا سامنا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ہی کرنا پڑا جس کے باعث اس ری میچ میں مقابلہ مزید سنسنی خیز ہو گیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ ;
شاداب خان (کپتان)، سلمان ارشاد، اینڈریس گوس، ڈیوون کونوے، فہیم اشرف، مہران ممتاز، مارک چیپمین، نیسار احمد، مر حمزہ سجاد، سیمیں گل، سمیر منہاس، عماد وسیم، رچرڈ گلیسن، حیدر علی، محمد حسنین، دیپندر سنگھ ایری، محمد فائق، محسن ریاض، کرس گرین، محمد سلمان مرزا۔
حیدرآباد کنگز ;
مارنس لبوشین (کپتان)، حسن خان (نائب کپتان)، عثمان خان، عاکف جاوید، معاذ صداقت، صائم ایوب، محمد علی، کوسل پریرا، محمد عرفان خان، شیان جہانگیر، گلین میکسویل، حماد اعظم، ریلی میریڈتھ، شرجیل خان، آصف محمود، حنین شاہ، رضوان محمود، سعد علی، طیب عارف، مہیش تھیکشنا، احمد حسین۔



