ہاکی

بھارت کیخلاف ہاکی میچ میں پاکستان کا غلط پرچم پیش، اقلیتوں کی نمائندگی غائب

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی غفلت پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

بھارت کیخلاف ہاکی میچ میں پاکستان کا غلط پرچم پیش، اقلیتوں کی نمائندگی غائب

ایف آئی ایچ پرو لیگ میں پاک بھارت میچ کے آغاز سے قبل انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی غفلت کے باعث دونوں ٹیموں کے قومی ترانوں کی تقریب کے دوران پاکستان کا غلط پرچم پیش کیا گیا۔پاکستانی خبریں

میچ باضابطہ آغاز کے موقع پر بچوں کے ہاتھوں میں موجود پاکستانی جھنڈے سے سفید رنگ غائب تھا۔

واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور ایف آئی ایچ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ پاکستانی فینز نے اسے قومی پرچم کی غلط نمائندگی قرار دیتے ہوئے منتظمین سے وضاحت اور معذرت کا مطالبہ کیا۔

پاکستان "ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ” کے اگلے ایڈیشن سے باہر ہوگیا.

شائقین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح کے ایونٹ میں شریک ممالک کے قومی پرچم اور قومی شناخت کے حوالے سے ایسی غلطیاں ناقابلِ قبول ہیں۔ کئی صارفین نے سوال اٹھایا کہ میچ سے قبل پروٹوکول اور انتظامات کی جانچ کے باوجود یہ سنگین غلطی کیسے نظر انداز ہوئی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے قومی پرچم میں سفید حصہ ملک کی مذہبی اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے،

جبکہ سبز رنگ مسلم اکثریت کی علامت ہے۔ قومی ترانے جیسی اہم تقریب میں پرچم کی غلط نمائش پر سوشل میڈیا پر ایف آئی ایچ اور ایونٹ منتظمین کے خلاف تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستانی خبریں

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!