کرکٹ

دورۂ انگلینڈ، پاکستان کے وارم اپ میچ کا شیڈول تبدیل، 4 روزہ میچ 3 روز کا ہوگیا

دورۂ انگلینڈ، پاکستان کے وارم اپ میچ کا شیڈول تبدیل، 4 روزہ میچ 3 روز کا ہوگیا

دورۂ انگلینڈ پر موجود پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے وارم اپ میچ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور پی سی سی سلیکٹ الیون کے درمیان شیڈول چار روزہ وارم اپ میچ کو تین روز تک محدود کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

کینٹ کرکٹ کے مطابق پاکستان اور پی سی سی سلیکٹ الیون کے درمیان وارم اپ میچ اب 13 اگست سے 15 اگست تک دی کاؤنٹی گراؤنڈ، بیکنہم میں کھیلا جائے گا۔

ابتدائی شیڈول کے مطابق یہ میچ 12 سے 15 اگست تک چار روزہ مقابلے کے طور پر کھیلا جانا تھا، تاہم پی سی بی اور ای سی بی کے درمیان اتفاق کے بعد اب اس کا دورانیہ کم کرکے تین روز کردیا گیا ہے۔

میچ کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد کینٹ کرکٹ نے شائقین کے لیے ٹکٹوں سے متعلق بھی اہم اعلان کیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق 12 اگست کے میچ کے لیے خریدے گئے تمام ٹکٹوں کی مکمل رقم آنے والے دنوں میں واپس کردی جائے گی۔

تاہم 13، 14 اور 15 اگست کے لیے پہلے سے خریدے گئے ٹکٹ بدستور قابلِ استعمال ہوں گے۔تین روزہ وارم اپ میچ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے لیے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل تیاری کا اہم موقع ہوگا۔

قومی ٹیم انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے ساتھ ساتھ پچ اور موسم کے مطابق اپنی حکمت عملی کو بھی جانچ سکے گی۔میچ کے ذریعے ٹیم مینجمنٹ کو ٹیسٹ سیریز سے قبل کھلاڑیوں کی فارم اور کارکردگی کا جائزہ لینے کا موقع بھی ملے گا،

جبکہ کھلاڑی انگلینڈ کی کنڈیشنز میں کھیلنے کا تجربہ حاصل کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 19 اگست سے لیڈز میں شروع ہوگا،

دوسرا ٹیسٹ لارڈز جبکہ تیسرا ٹیسٹ ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔وارم اپ میچ کا دورانیہ کم ہونے کے باوجود قومی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل مقامی کنڈیشنز میں تیاری کا اہم موقع میسر آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!