کرکٹ

عاقب جاوید کی بیٹی عقبہ عاقب رشتہ ازدواج میں منسلک، برطانیہ میں شادی کی تصاویر وائرل

عاقب جاوید کی بیٹی عقبہ عاقب رشتہ ازدواج میں منسلک، برطانیہ میں شادی کی تصاویر وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کے گھر خوشیوں نے دستک دے دی۔ ان کی بیٹی عقبہ عاقب برطانیہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی بیٹی عقبہ عاقب شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

برطانیہ میں ہونے والی شادی کی تصاویر ان کی والدہ اور معروف شاعرہ و مصنفہ فرزانہ عاقب نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔عقبہ عاقب کی شادی 9 اگست کو برطانیہ میں ایک غیر ملکی نوجوان سے ہوئی،

جس کی تصاویر ان کی والدہ فرزانہ عاقب نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔تصاویر میں عقبہ سفید رنگ کے عروسی لباس میں جبکہ ان کے شوہر رسمی سوٹ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

تصاویر میں دونوں کے بازوؤں پر ٹیٹو بھی نمایاں ہیں۔فرزانہ عاقب نے بیٹی کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے عقبہ اور ان کے شوہر سمیت دونوں خاندانوں کیلئے خوشگوار، کامیاب اور خوشیوں بھری ازدواجی زندگی کی دعا کی۔

عقبہ عاقب کی تعلیمی قابلیت کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے برطانیہ کی معروف یونیورسٹی آف سسیکس سے میڈیا اور انٹرنیشنل جرنلزم میں گریجویشن مکمل کی ہے۔

عقبہ کی والدہ فرزانہ عاقب خود بھی ادبی حلقوں میں معروف نام ہیں اور انگریزی شاعری و تصنیف کے حوالے سے جانی جاتی ہیں۔ ان کے مطابق وہ 70 سے زائد انگریزی شعری کتابیں لکھ چکی ہیں اور مختلف بین الاقوامی ادبی اعزازات بھی حاصل کر چکی ہیں۔

دوسری جانب عاقب جاوید پاکستان کے سابق ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹر ہیں اور اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی سے بھی وابستہ ہیں۔

عقبہ عاقب کی شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد کرکٹ اور ادبی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے دونوں خاندانوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

عقبہ عاقب کی نئی زندگی کے آغاز پر اہل خانہ اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!