کرکٹ

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا تیسرا سیزن 3 اکتوبر سے دوبئی میں شروع ہوگا،

وارنر، یوراج، ڈیویلیئرز اور براوو پھر ایکشن میں

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا تیسرا سیزن 3 اکتوبر سے شروع ہوگا،

وارنر، یوراج، ڈیویلیئرز اور براوو پھر ایکشن میں

دبئی: دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر، ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2026 کا تیسرا سیزن 3 اکتوبر سے 18 اکتوبر 2026 تک دوبئی میں کھیلا جائے گا، جس میں بین الاقوامی کرکٹ کے سابق اور ریٹائرڈ سپر اسٹارز ایک بار پھر میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے تیسرے سیزن میں آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپنر ڈیوڈ وارنر، بھارت کے سابق اسٹار آل راؤنڈر یوراج سنگھ، جنوبی افریقہ کے معروف بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز اور ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈوین براوو سمیت متعدد عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اس مرتبہ WCL کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیتے ہوئے بنگلہ دیش چیمپئنز کو بھی پہلی بار ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے، جس کے بعد شریک ٹیموں کی تعداد بڑھ کر سات ہوگئی ہے۔

ٹرافی کے حصول کے لیے پاکستان چیمپئنز، انڈیا چیمپئنز، آسٹریلیا چیمپئنز، ساؤتھ افریقہ چیمپئنز، ویسٹ انڈیز چیمپئنز، انگلینڈ چیمپئنز اور بنگلہ دیش چیمپئنز میدان میں اتریں گی۔

16 روز تک جاری رہنے والے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شائقین کو نہ صرف اپنے پسندیدہ سابق عالمی کرکٹ اسٹارز کو دوبارہ ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا بلکہ پاکستان اور بھارت سمیت روایتی حریفوں کے درمیان دلچسپ مقابلوں کی توقع بھی کی جارہی ہے۔

بنگلہ دیش چیمپئنز کی شمولیت سے تیسرے سیزن میں مقابلے مزید وسیع اور دلچسپ ہونے کی توقع ہے، جبکہ عالمی کرکٹ کے بڑے ناموں کی موجودگی WCL 2026 کو شائقین کے لیے خصوصی توجہ کا مرکز بنائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!