کرکٹ

ایشیا کپ میں شکست،انضمام الحق نے سرفراز کے بارے میں فیصلہ سنا دیا


دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی نے آنکھیں کھول دی ہیں،قومی ٹیم نے ایشیا کپ میں وہ کرکٹ نہیں کھیلی جس کی توقع تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے کپتان پر کوئی سوالیہ نشان نہیں، سرفراز پر مکمل اعتماد ہے،جب ٹیم کامیاب ہوتی ہے تو سب اْس کے والی وارث ہوتے ہیں اور جب ٹیم ہارتی ہے تو کوئی ٹیم اس کو سہارا نہیں دیتا، ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی نے آنکھیں کھول دی ہیں۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم اور کپتان سرفراز احمد پر اعتماد ہے البتہ لڑکوں نے ایشیا کپ میں وہ کرکٹ نہیں کھیلی جس کی توقع تھی۔خیال رہے کہ قومی ٹیم ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے دونوں میچز ہار گئی تھی اور پھر ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھی اسے بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!