کرکٹ

ویسٹ انڈین بلے باز ایون لیوس ذاتی وجوہات کی بناءپر دورہ بھارت سے دستبردار


کنگسٹن (سپورٹس لنک رپورٹ) جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین ایون لیوس ذاتی وجوہات کی بناء� پر دورہ بھارت سے دستبردار ہو گئے، ان کی جگہ کیرن پاویل کو ون ڈے جبکہ نیکولاس پورن کو ٹی ٹونٹی سکواڈز میں شامل کر لیا گیا ہے۔کالی آندھی بھارت کے خلاف پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 21 اکتوبر سے ہو گا۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے لیوس کے دورہ بھارت سے دستبردار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جگہ کیرن پاویل ون ڈے سیریز جبکہ نیکولاس پورن ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!