قائد اعظم ٹرافی ، کرکٹ بورڈ نے شیڈول جاری کردیا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) ملک کا سب سے بڑا فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی یکم ستمبر سے شروع ہورہا ہے۔ پی سی بی نے  اپنی ویب سائٹ پر ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ یوبی ایل کرکٹ ٹیم بند ہونے کے بعد نیشنل بینک کو گریڈ ٹو سے فرسٹ کلاس میں نمائندگی دی گی ہے۔ ٹورنامنٹ میں8 ڈپارٹمنٹ اور 8 ریجن کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ لاہور کی دو اور کراچی کی ایک ٹیم حصہ لے گی۔ ریجن میں لاہور وائٹس ، کراچی بلیوز، کراچی، پشاور، فاٹا، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، جبکہ آٹھ ڈپارٹمنٹ سوئی ناردرن گیس، حبیب بینک، نیشنل بینک، سوئی سدرن گیس، کے آر ایل، واپڈا، سرکاری ٹی ویاور زرعی ترقیاتی بینک شامل ہیں۔ قائد اعظم ٹرافی کے چار روزہ میچ کے ایک دن کے وقفے کے بعد ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 24 اکتوبر کو گروپ میچوں کے اختتام پر ون ڈے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل ہوں گے جبکہ قائد اعظم ٹرافی کی ٹیمیں سپر ایٹ رائونڈ میں شرکت کریں گی۔ قائد اعظم ٹرافی کا پانچ روزہ فائنل پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ قائد اعظم ٹرافی میں آخری نمبر پر آنے والی ایک ڈپارٹمنٹ اور ایک ریجنل ٹیم کی تنزلی کردی جائے گی۔ پی سی بی قائد اعظم ٹرافی میں کھلاڑیوں کی میچ فیس بڑھا دی ہے اور ماہانہ مشاھرہ ختم کردیا ہے۔ چار روزہ میچ کی میچ فیس پچاس ہزار اور ون ڈے میچ کی فیس تیس ہزار روپے کردی گئی ہے۔ جبکہ انعامی رقم میں بھی دس لاکھ روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔

error: Content is protected !!