قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے کا آغاز کل ہوگا


راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے کا آغاز کل منگل سے ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق ڈیپارٹمنٹل اور ریجن کی ٹیموں کے مابین آٹھ میچز ملک کے مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ راولپنڈی اور واپڈا کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ ملتان اور زرعی ترقیاتی بنک کے مابین میچ ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ لاہور ریجن بلیوز اور سوئی سدرن گیس کارپوریشن کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم، لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔ کراچی ریجن وائٹس اور پی ٹی وی کے درمیان میچ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ فاٹا اور حبیب بنک کی ٹیمیں ایبٹ آباد سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ اسلام آباد ریجن اور نیشنل بنک کے درمیان میچ ڈائمنڈ گراؤنڈ، اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ لاہور ریجن وائٹس اور کے آر ایل کی ٹیمیں ایل سی سی اے گراؤنڈ میں نبرد آزما ہوں گی جبکہ پشاور ریجن اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے مابین میچ اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!