امریکہ، چین،سعودیہ، جنوبی افریقہ اورجرمنی گلوبل زلمی لیگ کی تیاریوں میں مصروف


پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور زلمی کےچیئرمین جاوید آفریدی نے اعلان کیا ہےکہ امریکہ، چین، سعودی عرب، جنوبی افریقہ اور جرمنی نے گلوبل زلمی لیگ کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، گزشتہ روزپشاورزلمی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق گلوبل زلمی لیگ کیلئے جنوبی کوریا کی ٹیم کےکھلاڑیوں کاانتخاب کرلیاگیا ہے جبکہ ہانگ کانگ کی ٹیم کولون زلمی نے بھی گلوبل زلمی کو جوائن کرلیا ہے، اس حوالے سے پشاورزلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم تمام ٹیموں کوخوش آمدید کہتےہیں اوریہ ایک بہترین موقع ہے کہ غیرملکی پاکستانی کھلاڑی ٹیموں کاحصہ بن کر اپنے کرکٹ ٹیلنٹ کو سامنے لائیں،پشاورزلمی کےمطابق تمام ٹیموں کے مقابلوں کیلئے شیڈول جاری کردیا جائیگا۔

error: Content is protected !!