ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ،پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پتایا (سپورٹس لنک رپورٹ)ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔تھائی لینڈ کے شہر پتایامیں جاری ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم تھائی لینڈ کو تین صفر سے ہرا دیا۔پاکستان کے حمزہ خان، فرحان ہاشمی اور عباس زیب نے میچز جیتے ہیں۔ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہفتے کو ہو گا۔

error: Content is protected !!