پاکستان ایمرجنگ ٹیم کے ہر کھلاڑی نے ذمہ داری کا احساس کیا، اعجاز احمد

ڈھاکہ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ایمرجنگ ٹیم کے ہیڈکوچ اور منیجر اعجاز احمد نے پاکستان کو ایمر جنگ ٹیمز ایشیا کپ کا حقیقی چیمپئن قرار دے دیا۔سعود شکیل کی قیادت میں کھیلنے والی پاکستان ایمرجنگ ٹیم ٹورنامنٹ میں نا قابل شکست رہی اور ڈھاکا میں ہونے والے فائنل میں میزبان بنگلادیش کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

پاکستان ایمرجنگ ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ ہر کھلاڑی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور فتح میں حصہ ڈالا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان ٹیم کو حقیقی چیمپئن ٹیم اس لیے قرار دوں گا کیونکہ پاکستان ٹیم ناقابل شکست رہی ہے۔ انہوں نے بھارت، سری لنکا افغانستان اور بنگلا دیش جیسی ٹیموں کو شکست دی اور جس سطح پر کامیابی کی ضرورت تھی وہ مل گئی ہے۔

error: Content is protected !!