کرکٹ

پاکستان سپر لیگ فور کی چھٹی ٹیم کا فیصلہ 18دسمبر کو کیا جائیگا


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کی نیلامی کا مرحلہ 18دسمبر تک مکمل ہوجائے گا ۔چھٹی ٹیم کی نیلامی کے لئے فارم 14دسمبر تک دستیاب ہونگے جو 18دسمبر تک جمع کروانا ہو نگے، پی سی بی ترجمان کے مطابق پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کی نیلامی کے نتائج کا اعلان 18 دسمبر کی سہہ پہر کوکیا جائے گا۔پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے ایونٹ میں شامل چھٹی ٹیم کے لیے پیشکشیں پہلے ہی طلب کرلی گئیں تھیں۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شامل ہونے والی چھٹی ٹیم ملتان سلطان’ 52 کروڑ میں فروخت ہوئی تھی، اس سال ڈرافٹ سے قبل پی سی بی کو بینک گارنٹی اور فرنچائز فیس نہ دینے کے باعث مالکانہ حقوق سے دست بردار ہو گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!