دیگر سپورٹسسکواش

برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ، قومی ٹیم کل برطانیہ روانہ ہو گی


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ ) قومی ٹیم برٹش جونیئر سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل منگل کو برطانیہ روانہ ہوگی۔پاکستان سکوائش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر عامر اقبال نے بتایا کہ برٹش جونیئر سکوائش چیمپئن شپ 2 سے 6 جنوری 2019ء تک برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کھیلی جائے گی جس میں عباس زیب انڈر 19-، حارث قاسم، فرحان ہاشمی اور اسد اللہ خان انڈر17-، محمد حمزہ خان، نور زمان اور محمد اشہب عرفان انڈر 15- جبکہ انس علی شاہ اور حمام احمد انڈر 13- کیٹیگری کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!