دیگر سپورٹسہاکی

عالمی کپ میں ناکامی کے باوجود پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں ایک درجے بہتری


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ہاکی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری آگئی۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم بلجیئم نے دو درجے ترقی کرتے ہوئے آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔سیمی فائنل میں شکست کھاکر ٹائٹل کے دفاع میں ناکام رہنے والی آسٹریلوی ٹیم دوسرے اور رنز اپ نیدرلینڈز ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔ارجنٹائن دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔ بھارت پانچویں، جرمنی چھٹے اور انگلینڈ ساتویں نمبر پر ہے۔ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں شکست کھاکر باہر ہونے والی پاکستانی ٹیم کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ تیرہویں سے 12 ہویں نمبر پر آگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!