کرکٹ

دوران کھیل کرکٹر کی موت


نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت میںمقامی ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران 24 سالہ کھلاڑی دوران کھیل چل بسا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی ٹینس کرکٹ ٹورنامنٹ جاری تھا، کھیل کے دوران وائی بھو کسارکر نامی نوجوان کرکٹر کو کھیلتے ہوئے دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ڈاکڑز کے مطابق اسے اچانک دل کا دورہ پڑا تھا جو اس کی موت کا سبب بنا، یہ قدرتی موت ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ نوجوان کرکٹر باقاعدگی سے مقامی سطح پرٹینس کر کٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیتا تھا اور اپنی ٹیم میں ایک نمایاں کھلاڑی کے طور پر جانا جاتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!