کرکٹ

مکی آرتھر کی پاکستان واپسی کس حیثیت سے ہو رہی ہے؟

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوران کنسلنٹنٹ کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق مکی آرتھر کنسلٹنٹ کی حیثیت سے سری لنکا کی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مکی آرتھر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے مضبوط امیدوار ہیں

اور پاکستان کے دورے کے بعد مکی آرتھر سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!