کرکٹ

وقار یونس کی موجودگی میں زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کروں گا، نسیم شاہ

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کہتے ہیں کوشش ہے کہ فٹنس پر کام کرکے تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کریں ۔نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو میں نسیم شاہ نے کہا کہ ان کا انگلینڈ کا پہلا دورہ ہے، وہ بولنگ کوچ وقار یونس کی موجودگی میں زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

نسیم شاہ نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں جو ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے کھیلنے کا موقع ملا ہے، کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے بعد مختصر دورانیے کی کرکٹ آسان لگتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی سیریز دیکھ کر بھی فائدہ ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!