دیگر سپورٹسمضامین

محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کھلاڑیوں سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام کیوں؟

محکمہ کھیل اپنی کارکردگی بہتربنائے اور کھلاڑیوں سے کیئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے

 پشاور ;  غنی الرحمن

پشاور اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کے کھلاڑیوں نے صوبائی محکمہ کھیل پر سخت تنقید کی ہے اور اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ محکمہ کھیل ابھی تک کوئی ایسا مؤثر ایونٹ منعقد کرنے میں ناکام رہا ہے جس سے کھلاڑیوں کو واقعی فائدہ پہنچا ہو اور ان کی کارکردگی میں بہتری آئی ہو۔

کھلاڑیوں کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں کھیلوں کے نام پر صرف میلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، جن کا اصل مقصد صرف پیسہ کمانا ہوتا ہے، نہ کہ کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی۔

ان میلوں میں نمائشی کھیل تو ہوتے ہیں لیکن ان سے کھیلوں کی حقیقی ترقی نہیں ہو پاتی بلکہ یہ صرف وقتی تفریح تک محدود رہتے ہیں۔

محکمہ کھیل کے حکام کھلاڑیوں اور صوبائی سپورٹس ایسوسی ایشنز کوسبزباغ دکھارہےہیں۔ لیکن حقیت میں ہوتا کچھ بھی نہیں۔ کیونکہ محکمہ سپورٹس کے حکام کھلاڑیوں گے ساتھ مسلسل جھوٹ بول رہےہیں۔

انہوں نے شکایت کی ہے کہ چند سال قبل انڈر 21 گیمز کے میڈل ہولڈر کھلاڑیوں سے جو نقد انعامات اور ماہانہ اسکالرشپ دینے کے وعدے کیے گئے تھے، وہ تاحال پورے نہیں کیے گئے۔ یہ وعدے ان کھلاڑیوں کے ساتھ کیے گئے تھے

جنہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، مگر ان وعدوں کو پورا نہ کرکے محکمہ کھیل نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ان کی محنت کا اعتراف تو کیا گیا مگر مالی معاونت کے وعدے پورے نہ کیے جانے سے ان کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔

انہوں نے صوبائی محکمہ کھیل سے مطالبہ کیا ہے کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور ایسے ٹورنامنٹس اور تربیتی سیشنز منعقد کیے جائیں جو کہ واقعی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں۔

کھلاڑیوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت کھیلوں کے فروغ میں سنجیدہ ہے تو اسے کھیلوں کے شعبے میں حقیقی ترقیاتی منصوبے شروع کرنے چاہئیں اور کھلاڑیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ضروری وسائل بروئے کار لانے چاہئیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کھیلوں کے انتظامات میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے تاکہ حقیقی ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے اور صوبے میں کھیلوں کی ترقی ممکن ہو سکے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!