دیگر سپورٹس

وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز انٹر ڈسڑکٹ یکم جون سے شروع ہونگی ؛ عطاالرحمن خان

وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز انٹر ڈسڑکٹ یکم جون سے شروع ہونگی ؛ عطاالرحمن خان

وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز 2025 کے سلسلہ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویژن کا ایک اجلاس زیر صدارت عطاالرحمن خان ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان منعقد ہوا.

جس میں ڈی ایس او ملتان عدنان نعیم ڈی ایس او وہاڑی عاصم بھٹی ڈی ایس او لودہراں ساجد محمود ٹی ایس او فاروق لطیف ڈویژنل کوچز مرزا عدنان بیگ شاہد گل ناصر حسین و دیگر ملازمین نے شرکت کی.

اس موقع پر بات کرتے ہوئے عطاالرحمن خان نے کہا کہ پنجاب بھر میں وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کی ہدایت پر سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام نوجوان بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوں کے لیے صحت مندانہ سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سمر گیمز کا انعقاد کیا جارہا ہے.

اس سلسلہ میں ٹرائلز کے بعد ڈسڑکٹ لیول پر تشکیل کردہ ٹیموں کے مابین انٹر ڈسڑکٹ وزیر اعلی پنجاب سمر گیمز 2025کا باقاعدہ آغاز یکم جون 2025سے ہوگا.

اسشیڈول کے مطابق ہاکی گرلز اینڈ بوائز کے مقابلے یکم اور دو جون کو آسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم ملتان میں ہونگے جس کے کنوینئر فاروق لطیف ہونگے بیڈمنٹن بوائز اینڈ گرلز کے مقابلہ جات سپورٹس کمپلیکس بی زیڈ یو ملتان اور سپورٹس کمپلیکس خانیوال میں 3اور 4جون کو منعقد ہونگے.

جن کے کنوئینیر عدنان نعیم ہونگے اسی طرح چار اور پانچ جون کو کبڈی بوائز کے مقابلے ہاکی گراونڈ سپورٹس کمپلیکس ملتان ہونگے جن کے کنوئینیر محمد عاصم بھٹی ڈی ایس او وہاڑی اور ماجد اسلم ٹی ایس او میانچنوں ہونگے.

چار اورپانچ جون کو ہی ہاکی گراونڈ سپورٹس کمپلیکس ملتان والی بال کے مقابلے منعقد ہونگے جن کے کنوئینیر ساجد محمود ڈی ایس او لودھراں ہونگے اجلاس میں ان مقابلہ جات کے لیے مختلف کمیٹیوں کی بھی تشکیل دی گِئی.

تمام کمیٹیوں کے کنوینئر عطاالرحمن خان ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان ہونگے کبڈی کی کمیٹی میں عاصم بھٹی ڈی ایس او وہاڑی سیکرٹری شاہد لطیف ڈویژنل کوچ ترس محی الدین نمائندہ کبڈی ایسوسی ایشن ملتان اور محمد طارق سپورٹس ویڑن ممبرز ہونگے.

اسی طرح عدنان نعیم ڈی ایس او ملتان سیکرٹری بیڈمنٹن کمیٹی جبکہ ممبران میں مرزا عدنان ڈویژنل کوچ محمد اکرم۔سیکرٹری بیڈمنٹن ایسوسی ایشن اور منظور احمد سپوڑس ویٹرن ہونگے.

ہاکی کی کمیٹی میں ساجد محمود ڈی ایس او لودھراں سیکرٹری جبکہ ممبران میں ناصر حسین ڈویژنل کوچ محمد سعید نمائندہ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن اور عباس رضا سپورٹس ویڑن ہونگے.

والی بال بال کے ایونٹ کے سلسلہ میں عاصم بھٹی ڈی ایس او وہاڑی کمیٹی کے سیکرٹری جبکہ ناصر حسین ڈویژنل کوچ خضر حیات بودلہ نمائندہ ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشن اور خلیق الرحمن بودلہ سپورٹس ویڑن ممبران ہونگے.

انہوں نے کہا کہ ان مقابلہ جات کی فاتح ٹیم انٹر ڈویژن لیول پر لاہور میں ہونے والے فائنل راونڈ میں شرکت کرینگی انٹر ڈسڑکٹ لیول پر ہونے والے ان مقابلہ جات میں شریک ٹیموں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائینگی

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!