کرکٹ

سری لنکا ٹی10لیگ میں میچ فکسنگ، بھارتی فرنچائز مالک کو سزا

سری لنکا ٹی10لیگ میں میچ فکسنگ، بھارتی فرنچائز مالک کو سزا

کولمبو ; سری لنکا کی لنکا ٹی 10 لیگ کی ٹیم ‘گال مارویلز’ کے بھارتی مالک پریم ٹھاکر کو میچ فکسنگ کے جرم میں 2 برس جیل کی سزا سنا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گال مارویلز کے مالک پریم ٹھاکر کو 2 سال جیل کی سزا کے علاوہ 6 ملین روپے ہرجانہ اور 10سال کے لیے کرکٹ کھیل سے معطل بھی کیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کی کینڈی ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ پریم ٹھاکر جاری تحقیقات میں مدد کے لیے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو اپنا موبائل ڈیٹا بھی مہیا کریں۔

سری لنکا کی عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ فرنچائز گال مارویلز کے اونر اسی صورت میں ملک چھوڑ سکتے ہیں کہ جب وہ ہرجانے کی رقم ادا کر دیں،

یاد رہے کہ پریم ٹھاکر پر ویسٹ انڈین کرکٹر آندرے فلیچر کو لنکن پر یمیئر لیگ میں اپنی ٹیم کے میچ پر فکسنگ کیلئے آمادہ کرنے کا الزام تھا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!