ہاکی

بھارتی ویزے نہ ملے تو ایشیا کپ کا مقام تبدیل کرائیں گے ; پاکستان ہاکی

بھارتی ویزے نہ ملے تو ایشیا کپ کا مقام تبدیل کرائیں گے :پی ایچ ایف

لاہور; پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کو ایشیا کپ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی تو ہم ایونٹ کو نیوٹرل مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

پی ایچ ایف ترجمان کے مطابق ویزا جاری کیا گیا تو ہماری کوشش ہوگی کہ ٹیم شرکت کرے ، پاک بھارت کشیدگی کے باوجود کھیلوں کو سیاست سے دور رکھنے کے خواہش مند ہیں۔ ٹیم کو این او سی حکومت جاری کرے گی،

کھلاڑیوں حفاظت سے متعلق تحفظات ہوئے تو سکیورٹی ٹیم بھارت بھیجیں گے ۔

ایشیا کپ 27 اگست سے 7 ستمبر تک شیڈول ہے ۔ یہ ورلڈ کپ کا کوالیفائی رائونڈ بھی ہے ۔غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہاکی ٹیم کو ویزوں کا اجرا روکا جا سکتا ہے ۔

اس صورت حال پر ایشین ہاکی فیڈریشن اور بھارتی حکومت خاموش ہے ۔دریں اثناء قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ شدید کشیدگی کے باعث ایشیا کپ کو بھارت سے منتقل اور اس کا انعقاد نیوٹرل مقام پر کیا جائے ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!