دیگر سپورٹس

حکومت کھیلوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کر رہی ہے ; عطاء اللہ تارڑ

حکومت کھیلوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کر رہی ہے ;وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ

….(اصغر علی مبارک)….

اسلام آباد; وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کھیلوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کر رہی ہے سپورٹس جرنلزم کی حوصلہ افزائی بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، حکومت پاکستان اور وزارت اطلاعات سپورٹس جرنلسٹس کو ہر ممکن معاونت یا سہولت فراہم کریں گی۔

سرینہ ہوٹل اسلام آباد میں راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ”ورلڈ سپورٹس جرنلسٹس ڈے“کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آج سپورٹس جرنلسٹس کے حوالے سے اہم دن ہے،

کھیلوں کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے، انہیں آگے بڑھانے اور صحت مند مقابلے کے رجحان کو فروغ دینے میں سپورٹس جرنلزم نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سپورٹس جرنلسٹس نے گراس روٹ لیول سے لے کر بین الاقوامی مقابلوں تک کھیلوں کو نمایاں کیا، سپورٹس جرنلزم کی حوصلہ افزائی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ہم سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ایسی قوم سے وابستہ ہیں جہاں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سپورٹس جرنلسٹس نے گراس روٹ لیول سے لے کر بین الاقوامی سطح تک کے مقابلوں میں کھیلوں کو نمایاں کیا اور پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ میں جتنا بھی نام اور وقار پیدا ہوا، اس کے پیچھے سپورٹس جرنلسٹس کی انتھک محںت کار فرما ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سپورٹس جرنلزم نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں نوجوان کھلاڑیوں کے لئے امید، حوصلہ اور عزم کا پیغآم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "سپورٹس مین سپرٹ”اور "سپرٹ آف دی گیم”صرف میدان میں نہیں بلکہ صحافیوں کی رپورٹنگ سے جنم لیتے ہیں جو اپنی تحریر اور تصاویر کے ذریعے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کرتے ہیں۔

وفاقی وزیرعطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ارشد ندیم جیسے قومی ہیروز کی کامیابیاں ہوں یا پاکستان کی کرکٹ، ہاکی اور باکسنگ کی شاندار روایات، ان سب کو قوم کے سامنے لانے میں سپورٹس جرنلسٹس کا اہم کردار ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کھیلوں کی کامیابی میں سپورٹس جرنلزم کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے ہمیں ان کی مسلسل حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس جرنلزم صرف رپورٹنگ تک محدود نہیں، یہ اتظامی سطح پر بھی اپنا کردار ادا کر سکتی ہے،

پی ٹی وی سپورٹس میں ایک سینئر سپورٹس جرنلسٹس کو سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے دیگر میڈیا اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ بھی اس مثبت روایت کو اپنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو فخر ہے کہ ہم سبز ہلالی پرچم کے سائے میں ایسی قوم سے وابستہ ہیں جہاں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور دنیا تک یہ پیغام پہنچانے میں آپ جیسے باخبر، مخلص اور محنتی صحافی ہی اصل سفیر ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جہاں ہم کھیلوں کو فروغ دے رہے ہیں وہاں کھیلوں کی صحافت کی حوصلہ افزائی بھی کریں گے۔انہوں نے نومنتخب عہدیداران پیٹرن عبدالمحی شاہ , چیئرمین شکیل اعوان صدر ابوبکر بن طلعت ، جنرل سیکرٹری سید ارسلان شیرازی ، فنانس سیکرٹری ناصر عباس نقوی ،

سینئر نائب صدر ذوالفقار بیگ نائب صدراصغر علی مبارک ,نائب صدر عقیل انجم جوائنٹ سیکرٹریزحافظ عبیدالرحمٰن اور عاصم ریاض ایگزیکٹو باڈی فہیم انور خان، افضل جاوید، زاہد فاروق ملک، ناصر اسلم راجہ، ذیشان قیوم، سہیل راجہ،

ارفع فیروز ذکی، کرن خان، اویس عباسی اور فرحان جعفری کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران کھیلوں کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

تقریب کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدداران سے حلف بھی لی ۔

تقریب سے سی ای او سرینہ ہوٹل عزیز بولانیصدر رسجا ابوبکر بن طلعت، ناب صدراصغر علی مبارک, پیٹرن عبدالمحی شاہ، چیٸرمین شکیل اعوان , فہیم انور خان,کرن خان، سیکرٹری نیشنل پریس کلب نیئر علی، فنانس سیکرٹری وقار عباسی، صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ، شاکر عباسی،

عثمان وزیر انٹرنیشنل باکسر،اولمپئن صدف صدیقی, اولمپئن شہباز سینئر، سیکرٹری پارلیمانی ایسوسی ایشن نوید چوہدری، اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن کے اویس یوسف زئی،

پاکستان سپورٹس رائٹر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر زاہد فاروق ملک، صدر ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن اعجاز الرحمان نے بھی خطاب کیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوے سی ای او سرینہ ہوٹل عزیز بولانی نے کہاکہ ہم کھیلوں کو سپورٹ کرتے ہیں، پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹڈ کھلاڑی موجود ہیں، ہمیں ان کھلاڑیوں کا ہاتھ تھامنے کی ضرورت ہےکیونکہ انہوں نے آگے جا کر ملک کا نام بلند کرنا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!