دیگر سپورٹس

نیشنل جونیئر پیڈل چیمپئن شپ میں سندھ کی شاندار کامیابی

احمد علی راجپوت اور شیخ شکیل الیاس کی خاص شرکت

نیشنل جونیئر پیڈل چیمپئن شپ میں سندھ کی شاندار کامیابی

احمد علی راجپوت اور شیخ شکیل الیاس کی خاص شرکت

کراچی(سپورٹس رپورٹ) میں نیشنل جونیئر پیڈل چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد ہوا، جس میں سندھ کی ٹیموں نے تمام تینوں کیٹیگریز انڈر 14، انڈر 16 اور انڈر 18کے فائنلز جیت لیے۔

یہ چیمپئن شپ پیڈل ایشیا، انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن، میدان اور سندھ پیڈل فیڈریشن کے تعاون سے ہوئی۔انڈر 14 کیٹیگری میں سندھ اللہ والا نے سندھ شاہینز کو 0-2سے ہرایا۔

انڈر 16 میں سندھ این ایم ایکس نے سندھ سکس کو بھی 0-2 سے شکست دی۔ انڈر 18 کا فائنل سب سے دلچسپ رہا، جہاں سندھ لیجنڈ نے سندھ ٹی ٹی ایف کو سخت مقابلے کے بعد ہرا کر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔

اختتامی تقریب میں احمد علی راجپوت (سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن)، اسپورٹس پروموٹر شیخ شکیل الیاس، پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر اور سی ای او، اور ناوینا اسٹیل کے نمائندے بھی موجود تھے۔

تقریب میں جیتنے والی ٹیموں کو تین لاکھ روپے انعام اور شیلڈز دی گئیں۔

مدثر آرائیں (سی ای او) نے کہا کہ جلد ہی اسپین میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔مدثر آرائیں نے اختتام پر مہمانان گرامی کو سوینیر پیش کیا

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!