
نیشنل گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں تائیکوانڈو کے ٹرائلز کا اعلان
کراچی(اسپورٹس رپورٹر-ریحان۔اکرم) 35ویں نیشنل گیمز 2025 کے سلسلے میں تائیکوانڈو کے ڈویژن وائز ٹرائلز کا آغاز ہو گیا ہے۔
سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر کامران قمر قریشی کے مطابق یہ ٹرائلز کراچی میں 6 سے 13 دسمبر تک منعقد ہونے والے نیشنل گیمز کی تیاریوں کی ایک اہم کڑی ہیں۔
پہلے ٹرائز سکھر ڈویژن میں 5 اکتوبر کو منعقد ہوا جو کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ یہ ٹرائل سکھر ڈویژن تائیکوانڈو ایسوسی ایشن میں ہوا، فوکل پرسن عبدالرازق جبکہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محمد اخلاق میمن تھے۔
اسی روز شہید بینظیر آباد ڈویژن کے ٹرائلز بھی نوابشاہ جمخانہ میں منعقد ہوئے جن کی نگرانی فوکل پرسن مراد بلوچ نے کی۔اگلا مرحلہ لاڑکانہ ڈویژن میں 9 اکتوبر کو شام 6 بجے شہید بینظیر بھٹو اسٹیڈیم میں ہوگا،
جس کے فوکل پرسن آفتاب بلوچ ہوں گے۔11 اکتوبر کو دو ڈویژنز میں ٹرائلز ہوں گے جن میں حیدرآباد ڈویژن کے ٹرائلز شام 6 بجے آر کے ایس تائیکوانڈو اکیڈمی، زبیر مونٹیسوری اسکول میں منعقد ہوں گے۔
فوکل پرسن فیزان شیخ جبکہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر مریم کیریو ہوں گی۔اسی روز میرپورخاص ڈویژن کے ٹرائلز شام 5 بجے گاما اسٹیڈیم میں ہوں گے، جن کے فوکل پرسن عدنان جبکہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر وسدی محل ہوں گے۔
جبکہ کراچی / سندھ ڈویژن کے ٹرائلز 19 اکتوبر کو شام 6 بجے گلستانِ جوہر یوتھ کلب میں ہوں گے۔ فوکل پرسن فراز عثمان اور ثاقب اکرام، اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر اسماعیل اور حاجرہ نواز ہوں گے۔
یہ شیڈول تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے تاکہ نیشنل گیمز میں سندھ کے تمام ڈویژنز کے بہترین کھلاڑیوں کے انتخاب کو یقینی بنایا جا سکے۔



