دوستانہ کرکٹ میچ ؛ سجاس الیون نے پی سی بی اسٹاف الیون کو شکست دیدی

سجاس الیون نے پی سی بی اسٹاف الیون کو شکست دیدی
پی سی بی اور میڈیا کے درمیان تعلقات پیشہ وارانہ اور دوستی اور محبت کے ہیں اور یہ باہمی رشتہ وقت کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوا ہے، ارشد خان جنرل مینجر نیشنل اسٹیڈیم کراچی
25 سال بعد کراچی کے جرنلسٹس کو نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کھیلنے کی اجازت دینے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے شکر گزار ہیں، اصغر عظیم سیکریٹری جنرل پی ایس ڈبلیو ایف
کھیلوں سے منسلک صحافیوں کو نیشنل اسٹیڈیم کے تاریخی میدان میں میچ کھیلنے کا موقع فراہم کرنا پی سی بی کا احسن اقدام ہے جس کے لئے اسپورٹس جرنلسٹ چئیر مین پی سی بی محسن نقوی کے شکر گزار ہیں محمود ریاض صدر سجاس
ہار جیت کھیل کا حصہ ہے تاہم آج کے میچ میں کسی کی شکست نہیں ہوئی بلکہ پی سی بی سے اسپورٹس جرنلسٹس کے اٹوٹ انگ اور ان سے محبت بھرے رشتے کی جیت ہوئی ہے،شاہد ساٹی، سیکریٹری سجاس
کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) اور پاکستان کرکٹ بورڈ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے اسٹاف کے درمیان ایک دوستانہ میچ کھیلا گیا،
25 سال بعد کراچی کے اسپورٹس جرنلسٹس نے پی سی بی اسٹاف الیون کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سجاس الیون نے50 رنز سے کامیابی حاصل کرلی، 206 رنز کے ےتعاقب میں پی سی بی اسٹاف الیون 156 رنز پر پویلین لوٹ گئی،
اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے جنرل منیجر ارشد خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی اجازت سے کھیلے جانے والے میچ سے ثابت ہوتا ہے کہ پی سی بی اور میڈیا کے درمیان پیشہ وارانہ رشتہ وقت کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوا ہے،
پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم نے سجاس کی درخواست پر میچ کی اجازت دینے پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا،
اصغر عظیم نے میچ کے اسپانسر اسپورٹس ایونٹس سلوشن کے مینجنگ ڈائریکٹر شہیر خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج اسپانسر شپ کے بغیر ایک چھوٹے سے چھوٹے ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں،
اسپورٹس ایونٹس سلوشن نے جس طرح آگے بڑھ کر میچ کو اسپانسر کیا وہ قابل تحسین ہے، میچ میں 25 سال قبل نیشنل اسٹیڈیم میں اسپورٹس جرنلسٹس کی ٹیم سے کھیلنے والے دو سینئر صحافیوں انیس الرحمن اور جاوید اقبال کی موجودگی نے خوشگوار یادیں تازہ کردی ہیں
جبکہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور اینکر پرسن مجاہد سولنگی کو 1999 کے بعد آج ایک بار پھر کھیلتے دیکھ کر خوشی ہوئی، مجاہد سولنگی نے نیشنل اسٹیڈیم میں ریسٹ آف دی انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی تھی،
سجاس کے صدر محمود ریاض نے کہا کہ کھیلوں سے منسلک صحافیوں کو نیشنل اسٹیڈیم کے تاریخی میدان میں میچ کھیلنے کا موقع فراہم کرنا پی سی بی کا احسن اقدام ہے جس کے لئے اسپورٹس جرنلسٹ چئیر مین پی سی بی محسن نقوی کے شکر گزار ہیں
سجاس کے سیکریٹری شاہد ساٹی نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے تاہم آج کا میچ میں کسی کی شکست نہیں ہوئی بلکہ پی سی بی سے اسپورٹس جرنلسٹس کے اٹوٹ انگ اور ان سے محبت بھرے رشتے کی جیت ہوئی ہے،


