
چوتھی خیرپور شوگر نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز
کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر انتظام چوتھی خیرپور شوگر نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جہانگیر خان اسکواش اکیڈمی، پی ایس بی نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں شروع ہو گئی۔
چیمپئن شپ کے مرکزی اسپانسر خیرپور شوگر ملز ہیں_اس سال ایونٹ میں چار کیٹیگریز بوائز انڈر 9، انڈر 13، انڈر 19اور گرلز انڈر 15 میں 32 کا مین ڈرا رکھا گیا ہے۔8 لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ میں ہر کیٹیگری کے لیے 2 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔
سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوید رحمان کی جانب سے جاری كرده نتائج کے مطابق پہلے روز بوائز انڈر 13 میں راحیل وکٹر (سندھ) نے سدیس پراچہ (سندھ) کو 0-3 سے،فیضان خان (پنجاب) نے محمد سلیمان خان (سندھ) کو 0-3 سے ،محمد حمزہ شاہد (سندھ) نے عمر (سندھ) کو ہرا دیا
جبکہ ابراہیم احمد (پنجاب)، محمد سائم (سندھ)، فضل الرحمن (سندھ)، عبد اللہ خان (پنجاب)، عزیز علی ناز (پی اے ایف) اور ارمٰان علی (کے پی کے) نے بھی اپنے میچز جیت لیے_
بوائز انڈر 9میں محمد حمزہ خان (سندھ)، عبداللہ خان خلیل (کے پی کے)، احتشام خان (پنجاب)، جان شیر خالد خان (سندھ)، عبدالاحد (پنجاب)، صبور خان خالق (کے پی کے)، رحیم رضا (سندھ) اور علی احمد (سندھ) نے کامیابی حاصل کی۔
بوائز انڈر19میں نغمان (پنجاب)، حسن فرید (کے پی کے)، سید محمد علی قاسم (پنجاب)، عمر احمد عثمانی (سندھ)، محمد علی رضا (کے پی کے) اور محمد عمیر عارف (پی اے ایف) فاتح رہے۔
دیگر میچوں میں علی احمد عثمانی (سندھ)، احمد کامران (پنجاب)، محمد زمان خان (ایس این جی پی ایل)، ذوہیب خان (سندھ)، فرید علی (پنجاب) اور عبدالباسط خان (سندھ) نے بھی اپنے اپنے حریفوں کو شکست دی۔
گرلز انڈر 15میں سیدہ منال علی (سندھ)،زویا علی ناز (کے پی کے)، وانیا شاہد (سندھ)، دعا نزاکت (سندھ)، سمرِدھی (سندھ)، فِضا امجد (سندھ) اور انایا شاہد (سندھ) نے بھی اپنے میچز جیت لیے۔



