دیگر سپورٹس

35 ویں نیشنل گیمز میں نیٹ بال کے افتتاحی میچ میں پاکستان آرمی نے پاکستان واپڈا کو ہرا دیا

35 ویں نیشنل گیمز میں نیٹ بال کے افتتاحی میچ میں پاکستان آرمی نے پاکستان واپڈا کو ہرا دیا۔

کراچی ; 35 ویں نیشنل گیمز میں نیٹ بال کے افتتاحی میچ میں پاکستان آرمی نے پاکستان واپڈا کو ہرا دیا۔ ایونٹ کا افتتاح پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود چوہدری کیا۔

اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن ظفر اقبال اعوان (ریٹائرڈ)، سیکرٹری جنرل محمد ریاض، سندھ پولیس سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری سعید آرائیں، پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر، سندھ ٹیس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر خالد رحمانی کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

افتتاحی روز پی ایس بی کوچنگ سینٹر، کراچی میں کھیلے مردوں کے مقابلوں میں پاکستان آرمی نے پاکستان واپڈا کو 21ـ/27 گول سے، خیبر پختونخوا نے سندھ کو 19-23 گول سے،

پاکستان نیوی نے بلوچستان کو 8-32 گول سے اور پاکستان پولیس نے پنجاب کو 12-28 گول سے ہرا دیا۔ جبکہ خواتین کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا نے پاکستان آرمی کو 10-15 گول سے ہرا دیا۔

(آج) جمعہ 5 دسمبر کو مردوں کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا کا مقابلہ سندھ سے ہوگا۔پاکستان آرمی اور خیبر پختونخوا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ پنجاب اور پاکستان نیوی کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ پاکستان پولیس اور بلوچستان کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔

خواتین کے مقابلوں میں گلگت بلتستان کا مقابلہ پاکستان واپڈ سے ہوگا، پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان آرمی اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا اور سندھ اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

اسی طرح 6 دسمبر کو سیمی فائنل اور 7 دسمبر کو گروپ پوزیشنز، تیسری پوزیشن کا میچ اور فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں مردوں کی آٹھ اور خواتین کی چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو، دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

مردوں کے مقابلوں کے گروپ اے میں پاکستان واپڈا، سندھ، خیبر پختونخوا اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں شامل ہیں، گروپ بی میں پاکستان نیوی، پاکستان پولیس، پنجاب اور بلوچستان کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔

خواتین کے مقابلوں کے گروپ اے میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سندھ، پنجاب اور آزاد جموں کشمیر کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!