35 ویں نیشنل گیمز کے نیٹ بال کے مردوں اور خواتین کے ایونٹ میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

35 ویں نیشنل گیمز کے نیٹ بال کے مردوں اور خواتین کے ایونٹ میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔
کراچی ; 35 ویں نیشنل گیمز کے نیٹ بال کے مردوں اور خواتین کے ایونٹ میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ سیمی فائنل مقابلے (آج) ہفتہ کو پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
35 ویں نیشنل گیمز کے نیٹ بال کے مردوں کے ایونٹ میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا اور پاکستان نیوی نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ خواتین کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا، آزاد جموں و کشمیر، پاکستان آرمی اور سندھ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔
مردوں کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی کا مقابلہ پاکستان پولیس سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں پاکستان واپڈا اور پاکستان نیوی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
خواتین کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان واپڈا اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی کا مقابلہ سندھ سے ہوگا۔
دوسرے روز کھیلے گئے مردوں کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا نے سندھ کو 18-31 گول سے، پاکستان آرمی نے خیبر پختونخوا کو 33ـ17 گول سے، پاکستان نیوی نے پنجاب کو 39-41 گول سے، پاکستان پولیس نے بلوچستان کو 11ـ28 گول سے ہرا دیا۔
خواتین کے میچز میں پاکستان واپڈا نے گلگت بلتستان کو 3ـ38 گول سے، آزاد جموں و کشمیر نے پنجاب کو 7-10 گول سے ہرا دیا۔ پاکستان آرمی نے گلگت بلتستان کو 2-37 گول سے اور سندھ نے آزاد جموں و کشمیر کو 4ـ36 گول سے ہرا دیا۔
ایونٹ کے فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچز ( کل) اتوار کو کھیلے جائیں گے جن کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں اسناد، میڈلز اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی جائیں گی۔



