کرکٹ

دوسرا ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے ہرادیا

دوسرا ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔

کاکسز بازار ( بنگلہ دیش ) 5 دسمبر۔ بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 نے پاکستان ویمنز انڈر 19 کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 3 وکٹوں سے ہرادیا اس طرح پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔

پاکستان ویمنز انڈر19 نے پہلا میچ 13 رنز سے جیتا تھا۔تیسرا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔ جمعہ کو کاکسز بازار اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنائے۔

کومل خان نے 42 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 28 رنز سکور کیے۔ ذوفشاں ایاز نے 27گیندوں پر 17 اور راویل فرحان نے 31گیندوں پر 15رنز بنائے۔ حبیبہ اسلام نے17 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں میزبان ٹیم نے مطلوبہ سکور 19 اوورز میں سات وکٹوں پر پورا کرلیا۔ سمعیہ اختر نے 38گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 32 رنز سکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے میمونہ خالد اور علیسہ مختیار نے بالترتیب 13 اور 22 رنز دے کر وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمنز انڈر 19 ٹیموں کے درمیان یہ سیریز آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں کھیلی جارہی ہے جو 2027 میں بنگلہ دیش اور نیپال میں کھیلاجائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!