چوتھی میکڈونلڈ نیشنل جونیئر اسکواش:بوائزانڈر15میں ٹاپ سیڈ عامر عدنان کو شکست
خیبر پختونخوا کے فواد خان نے3-0سے شکست دے دی،گرلز میں سندھ کی نمرا اور دامیہ بھی ٹاپ ایٹ میں پہنچ گئیں

چوتھی میکڈونلڈ نیشنل جونیئر اسکواش:بوائزانڈر15میں ٹاپ سیڈ عامر عدنان کو شکست
خیبر پختونخوا کے فواد خان نے3-0سے شکست دے دی،
گرلز میں سندھ کی نمرا اور دامیہ بھی ٹاپ ایٹ میں پہنچ گئیں
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) خیبر پختونخوا کے فواد خان نے بوائز انڈر15میں ٹاپ سیڈ پنجاب کے عامر عدنان کو اپ سیٹ کرتے ہوئے چوتھی میکڈونلڈ نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وینس جہانگیر خان اسکواش اکیڈمی پی ایس بی کراچی سینٹر پرجاری آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ میں گزشتہ روز دوسرے راؤنڈ کے میچز کھیلے گئے۔
ٹورنامنٹ میں تمام کیٹیگریز میں مین ڈرا 32 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ چیمپئن شپ کے مین اسپانسر میکڈونلڈز پاکستان ہیں۔سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نوید رحمان کی جانب سے جاری کئے گئے
نتائج کے مطابقبوائز انڈر15میں ٹاپ سیڈ پنجاب کے عامر عدنان کو کے پی کے فواد خان نے اپ سیٹ کرتے ہوئے شکست دے کر چیمپئن شپ سے آؤٹ کر دیا،فواد خان نے 11-6،11-3اور12-10 سے فتح سمیٹی اور ٹاپ ایٹ میں جگہ بنائی۔
دیگر میچوں میں پنجاب کے جاسم نے پنجاب ہی کے شوریم عاطف رانا کو،کے پی کے اشتیاق خلیل نے پنجاب کے ابراہیم حبیب کو،کے پی کے عبدالہادی نے پنجاب کے محمد معاذ کو،
آرمی کے فیضان علی خان نے کے پی کے زوہیب خان کو،سندھ کے راحیل وکٹر نے پنجاب کے احمد علی کو،کے پی کے دانش سکندر نے سندھ کے عزیر خان کو اور پنجاب نے ایم بن عاطف نے سندھ کے سہیل خان کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں رسائی کنفرم کی۔
گرلز انڈر19کے دوسرے راؤنڈ کے میچوں میں ٹاپ سیڈ واپڈا کی مہوش علی نے سندھ کی دعا نزاکت کو 3-0سے،واپڈا کی نمرا رحمان نے سندھ کی مناحل علی کو،کے پی کی علیشبا نے سندھ کی عائشہ سلمان کو،کے پی کی مناحل عقیل نے سندھ کی سہیما فاطمہ کو،
کے پی کی ناہید فیض نے سندھ کی منیبہ کو،سندھ کی نمرابتول نے سندھ ہی کی سمرودھی کو،سندھ کی دامیہ خان نے سندھ کی ویشنوی کو اور کے پی کی رانیہ قاضی نے پنجاب کی فجر نور کو شکست دی اور کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
بوائز انڈر11کے دوسرے راؤنڈ کے میچوں میں پی اے ایف کے عبدالرحمان ریاض،سندھ کے فیض خان،پنجاب کے بابو خان،پی اے ایف کے محمد سمیراور عاطف علی ناز،
کے پی کے محمد سنان اور شہزاد جہانزیب کے ساتھ ساتھ پی اے ایف کے انس رافع بھی کامیابی سمیٹ کر کوارٹر فائنل مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔
بوائزانڈر9کیٹیگری میں کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والوں میں ٹاپ سیڈ سندھ کے محمد عدنان،نمبر دو سیڈ سندھ ہی کے ایم بن نسیم،سندھ کے بلاول،مرسل بٹ،حسنین،راحیم رضا،حمزہ خان اور پنجاب کے عبدالہادی بھی شامل ہیں،تمام کوارٹر فائنل میچز آج کھیلے جائیں گے۔



