کرکٹ

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا

 قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور شاندار سنگِ میل عبور کر لیا۔ انہوں نے سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر کے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

لاہور میں کھیلے گئے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم نے 36 گیندوں پر ناقابلِ شکست 50 رنز اسکور کیے۔ یہ ان کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کی 39ویں نصف سنچری تھی، جس کے ساتھ ہی وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ ففٹیز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

31 سالہ بابر اعظم نے یہ کارنامہ اپنے 139ویں میچ میں انجام دیا، جبکہ ویرات کوہلی نے 125 میچز میں 38 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔

اس فہرست میں سابق بھارتی کپتان روہت شرما 37 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، پاکستان کے محمد رضوان 31 نصف سنچریوں کے ساتھ چوتھے جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 29 نصف سنچریوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

یاد رہے کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ انہوں نے 139 اننگز میں 39.51 کی اوسط سے 4,505 رنز اسکور کر رکھے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!